وزیر اعلیٰ پنجاب کی شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت پر کریک ڈاؤن کی ہدایت ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق نے کردی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مویشیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت بند کروائے، کرونا وائرس کے باعث عید الاضحیٰ کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسی کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کے افسران خود فیلڈ میں نکل کر صورتحال کا جائزہ لیں، ایس او پیز پر عملدر آمد شہریوں کے مفاد میں ہے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ عید الاضحیٰ پر کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے، حکومت کی مخلصانہ کوششوں اور عوام کے تعاون سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی احتیاطی تدابیر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے، گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود کو اور دوسروں کو کرونا وائرس سے بچائیں، میل جول جتنا کم ہوگا اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب: شہری حدود میں مویشیوں کی فروخت پر کریک ڈاؤن کا حکموزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھ »
اسامہ کی تلاش میں امریکہ کی ’مدد‘ کرنے والے شکیل آفریدی کس حال میں ہیں؟القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں مبینہ طور پر امریکہ کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اپنی اس سزا کا ابتدائی عرصہ پشاور کی سینٹرل جیل اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں گزارا اور اب وہ پنجاب کے شہر ساہیوال کی اس ہائی سکیورٹی جیل میں قید ہیں جسے ملک میں انتہائی خطرناک قیدیوں کو رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
مزید پڑھ »
کرونا وائرس ابو ظبی میں کووِڈ19 کی ویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائشکرونا وائرس، ابو ظبی میں کووِڈ19 کی ویکسین کی تیسرے مرحلے میں آزمائش AbuDhabi CoronaVirus Vaccine Phase3 Trials ChinesePharmaceuticalGroup CNBG COVID19 Treatment admediaoffice
مزید پڑھ »
'149 فلار ملز گندم کی چوری میں ملوث، ملزمان سے 190 ملین کی ریکوری کی گئی'
مزید پڑھ »
دنیا بھر میں بچوں کی پیدائش میں ’حیرت انگیز‘ کمی متوقععالمی سطح پر بچوں کی پیدائش کی کمی کے سبب دنیا میں تقریباً ہر ملک کی آبادی کم ہونے کی توقع ہے۔ اس کا تعلق مردوں میں سپرم یا نطفوں کی کمی سے نہیں ہے بلکہ اس کا سبب خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا اور ملازمت اختیار کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مانع حمل طریقوں نے بھی عورتوں کو کم بچے جننے کے انتخاب کی سہولت فراہم کی ہے۔
مزید پڑھ »