شیر شاہ میں ’کمپیوٹر کے کچرے سے خالص سونا‘ کیسے نکلتا ہے؟

پاکستان خبریں خبریں

شیر شاہ میں ’کمپیوٹر کے کچرے سے خالص سونا‘ کیسے نکلتا ہے؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 169 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 71%
  • Publisher: 59%

کراچی میں شیر شاہ کی کباڑی مارکیٹ میں کمپیوٹر کے کچرے سے سونا کیسے نکلتا ہے اور یہ کام ہوتا کیسے ہے۔

چاچا کے تیزاب سے جلے ہوئے ہاتھ سراج کو کچرے سے خالص سونا بنانا سِکھا رہے تھے۔ یہ کراچی میں شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کا علاقہ ہے جہاں خیبرپختونخوا کے ایک چھوٹے سے گاؤں کا سراج بڑے بڑے خواب لے کر آیا تھا۔

اس زمانے میں سراج پہلی بار کراچی آیا تھا۔ اس کی عمر صرف آٹھ سال تھی۔ تب اُس نے ایک دن پہلوان گوٹھ جاتے ہوئے گلستان کوچ کی کھڑکی سے یہ بینر پڑھا تھا اور وہ بہت حیران ہوا تھا کہ آخر کچرا دے کر سونا کیسے مل سکتا ہے۔گل بہاؤ ٹرسٹ نامی ایک ماحولیاتی این جی او اُس زمانے میں اپنے اچھوتے تصور کی وجہ سے بہت مشہور ہوئی

ہم تو صرف یہ جاننا چاہتے تھے کہ شیر شاہ کی مارکیٹ میں کمپیوٹر کے کچرے سے سونا کیسے نکلتا ہے اور یہ کام ہوتا کیسے ہے۔یہاں تک پہنچنا بھی آسان نہ تھا۔ بہت سی کچی سڑکوں، گوداموں اور ٹوٹے پھوٹے راستوں سے ہوتے ہوئے ایک شٹر والی دکان تھی جس کے اندر ایک کچا پکا وسیع گودام تھا۔ ایک بڑی سی چمنی چھت سے لٹکی ہوئی تھی جس کے نیچے مٹی اور ڈرموں کے مٹیالے چولہے بنے ہوئے تھے۔ ایک اور طرف بہت سے کنستر پڑے تھے اور ان کے برابر جلانے والی لکڑیوں کا...

ایسے ہی گوداموں میں کمپیوٹرز کو کھول کر ان کے پرزے الگ کیے جاتے ہیں۔ پھر ان پرزوں کو توڑ کر ان سے تانبہ، لوہا، سونا اور دیگر دھاتیں حاصل کی جاتی ہیں۔جس گوام میں سراج کو کام ملا، وہاں ایک استاد جنھیں وہ صرف ’چاچا‘ کے نام سے بلاتے ہیں، اس کام کے ماہر ہیں۔ وہ کمپیوٹر کے استعمال شدہ پرانے مدر بورڈز اٹھاتے ہیں اور تیز آگ سے جلا کر ان پر چپکی ہوئی پنیں اور پرزے نرم کرنے کے بعد انھیں پلاس سے نوچ کر الگ کر دیتے...

اب مرحلہ تھا چوہلوں میں آگ دہکانے کا۔ چاچا کی ہدایت پر سراج اور شاہد دونوں لکڑی کے موٹے موٹے کٹے ہوئے گُٹکے اٹھا لائے جو بظاہر درختوں کے بیچ تنے سے نکلے ہوئے تھے اور یہ ٹکڑے چوہلوں کے ارد گرد رکھ دیے گئے۔ آگ کو ہوا دینے کے مقصد سے بلوئر فین یا آگ بھڑکانے والا پریشر پنکھا لگا تو لکڑیاں سکینڈوں میں دھکنے لگیں۔

شاہد ایک کالے رنگ کا بوتل نما ڈرم دونوں ہاتھوں کے ساتھ احتیاط سے پکڑ کر اُس نالی کی طرف لے آیا جو چولہوں سے کچھ فاصلے پر پانی کے نل کے ساتھ ہی بنی ہوئی تھی۔ چاچا نے چکی کو سٹیل کی ٹرے میں رکھا، پوچھنے پر پتہ چلا کہ چکی کو تیزاب سے اسٹیل کی ٹرے میں اس لیے دھونا پڑے گا کیونکہ سٹیل کو نمک کے علاوہ کوئی بھی دوسرا کیمیکل نقصان نہیں پہنچاتا۔جیسے جیسے چکی پر دھواں چھوڑتا شورے کا تیزاب گرا، چکی پگھل کر مائع میں تبدیل ہونے لگی، ٹرے میں سے اٹھتے دھوئیں کا رنگ بھی بدل رہا تھا اور اس بار بو بھی شدید تھی جو...

پیچھے سے چاچا کھٹالی یعنی چھوٹی سی پیالی لے آئے جو سونے یا چاندی جیسی دھات پگھلانے کے لیے استعمال میں آتی ہے۔ کھٹالی جانوروں کے کُھروں، ہڈیوں کی راکھ یا چکنی مٹی سی بنائی جاتی ہے جو شدید حرات کے باوجود ٹوٹتی نہیں ہے۔ کراچی میں ای ویسٹ کے زریعے سونا نکالنے والے افراد کا سناروں اور صرافوں کے نیٹ ورک سے مضبوط تعلق ہے اور سنار ان فیکڑیوں سے نکلنے والے سونے کا معائنہ کرتے ہیں کہ وہ کتنے قیراط کا ہے۔ اسی طرح ان میں دیگر اجزا کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے کہ زیورات بناتے وقت کیا ممکنہ تبدیلیاں واقع ہو سکتی ہیں۔ اس کے بعد اُس روز کے سونے کے مارکیٹ ریٹ کے حساب سے سودا ہو جاتا ہے۔

درآمد شدہ الیکٹرانک مصنوعات کی جانچ کے بعد انہیں چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا جاتا ہے جن میں اے، بی، سی اور ڈی کیٹگری شامل ہوتی ہیں۔ شیر شاہ کے ہی ایک ای ویسٹ ڈیلر نے بتایا کہ اس کام میں چھوٹے ڈیلرز سے لے کر بڑی کمپنیاں تک شامل ہیں۔ ڈیلرز اور گودام مالکان اس دھندے میں اپنے نام کے ساتھ آتے ہیں لیکن بعض اوقات ان کے پیچھے بڑے کاروباری گروپ ہوتے ہیں جو قوانین کے مطابق ای ویسٹ کی ڈمپنگ کے اخراجات سے بچنے کے لیے انہیں مدد فراہم کرتے ہیں۔

ماہر ماحولیات احسن تنویر کہتے ہیں کہ ای-ویسٹ کی پروسیسنگ میں جو عام اور ایک طرح سے غیر قانونی تکنیکیں استعمال ہو رہی ہیں، جیسے ’اوپن برننگ‘ یا کھلی جگہوں پر جلانا اور ’ایسڈ لیچنگ‘، یہ بہت خطرناک عوامل ہیں۔ ان کے مطابق ان سے نہ صرف زہریلی گیسیں خارج ہوتی ہیں، بلکہ مِس ہینڈلنگ کی وجہ سے کسی بھی وقت دھماکے کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لیبارٹری میں ’جِلد‘ تیار: وہ تحقیق جو آپ کو بڑھاپے میں بھی جوان بنا سکتی ہےلیبارٹری میں ’جِلد‘ تیار: وہ تحقیق جو آپ کو بڑھاپے میں بھی جوان بنا سکتی ہےہیومن سیل ایٹلس پروجیکٹ کی نئی تحقیق سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ جلد کے امراض اور اعضا کی بیماریوں سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھ »

زخموں کے نشان ختم کرنے کے لیے نیا طریقہ تلاشزخموں کے نشان ختم کرنے کے لیے نیا طریقہ تلاشسائنس دانوں نے تحقیق میں انسانی جِلد کے بننے کے عمل سے پردہ اٹھایا ہے
مزید پڑھ »

پاکستان کے اِکْسپورٹز میں نمایاں اضافہ، تاہم تجارت میں کمی بڑھ رہی ہےپاکستان کے اِکْسپورٹز میں نمایاں اضافہ، تاہم تجارت میں کمی بڑھ رہی ہےف mali سال 2024 کے پہلے کوارٹر میں پاکستان کے اِکْسپورٹز میں 14.1 فیصد کی اضافت ہوئی، لیکن درآمدات میں تیزی سے اضافہ کے باعث تجارت میں کمی بڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھ »

الپچینو 84 برس کی عمر میں ایک سالہ بیٹے کے ساتھ وقت گزارنے پر خوش: بڑھاپے میں باپ بننے کے خطرات کیا ہیں؟الپچینو 84 برس کی عمر میں ایک سالہ بیٹے کے ساتھ وقت گزارنے پر خوش: بڑھاپے میں باپ بننے کے خطرات کیا ہیں؟زیادہ عمر میں باپ بننے کے لیے تولیدی صلاحیت، حمل کے ضائع ہو جانے اور پیدا ہونے والے بچے میں بیماریوں کے خطرے کے حوالے سے سائنس کیا کہتی ہے؟
مزید پڑھ »

والدین کی بچوں سے بڑی توقعات نوجوانوں میں ڈپریشن کی اہم وجہوالدین کی بچوں سے بڑی توقعات نوجوانوں میں ڈپریشن کی اہم وجہپاکستان میں ہر 4 یا 5 میں سے ایک نوجوان ڈپریشن کا شکار نظر آتا ہے، کووڈ کے بعد نوجوانوں میں ڈپریشن کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے: تحقیق
مزید پڑھ »

دکی میں 20 مزدوروں کی ہلاکت: ’ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی۔۔۔ باتھ روم میں چھپ کر جان بچائی‘دکی میں 20 مزدوروں کی ہلاکت: ’ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی۔۔۔ باتھ روم میں چھپ کر جان بچائی‘بلوچستان کے ضلع دُکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 20 مزدوروں کی ہلاکت کے خلاف دُکی شہر میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کے ساتھ دھرنا دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-24 11:59:15