بی جے پی سے علیحدگی کے بعد ادھو ٹھاکرے نے بھی اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کی ہے اور مسلمانوں تک پہنچنے کی ان کی کوشش اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
عبدالحمید مغربی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور کے رہنے والے ہیں لیکن وہ گذشتہ 28 سالوں سے ممبئی میں ٹیکسی چلا رہے ہیں۔
مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہے۔ جبکہ اس سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی اور ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا گذشتہ اسمبلی انتخابات میں ایک ساتھ تھیں۔ 'کیا آپ کو میرا ہندوتوا قبول ہے؟ میرے ہندوتوا اور بی جے پی کے ہندوتوا میں کوئی فرق ہے کہ نہیں؟ میں بھی جے شری رام کہتا ہوں لیکن میرا ہندوتوا دل میں رام ہے اور ہر ایک کو کام دینے والا ہے۔ ہمارا ہندوتوا گھر کا چولہا جلانے والا ہندوتوا ہے، گھر جلانے والا نہیں۔'
شیو سینا کے امیدوار رمیش پربھو نے یہ انتخاب جیتا تھا لیکن سنہ 1989 میں بمبئی ہائی کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں بال ٹھاکرے اور رمیش پربھو دونوں کو قصوروار پایا اور انتخابی نتیجہ منسوخ کر دیا۔ تب شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت نے پارٹی کے ترجمان 'سامنا' میں لکھا تھا: 'جب تک مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جاتا رہے گا، ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بال ٹھاکرے نے مسلمانوں کے حق رائے دہی کو چھیننے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس دن مسلمانوں کا حق رائے دہی چھین لیا جائے گا اس دن 'سیکولر' ہونے کا دعویٰ کرنے والوں کا چہرہ بے نقاب ہو جائے گا۔'
12 اکتوبر کو ایکناتھ شنڈے نے کہا تھا: 'اقتدار کی بھوک ان کے کے جسم و دماغ میں داخل ہو گئی ہے۔ اب آپ پاکستان کی بولی بولنے لگے ہیں۔ بالا صاحب ایک منٹ کے لیے بھی ان کے ساتھ نہیں رہتے۔ اب اے آئی ایم آئی ایم اور شیو سینا میں کوئی فرق نہیں ہے۔' سینیئر صحافی اور مصنف پرکاش اکولکر مسلمانوں کے شیو سینا کے ساتھ اکٹھے ہونے میں مہواکاس اگھاڑی کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں۔
تاہم پانچ سال قبل دسمبر 2019 میں ادھو ٹھاکرے نے بطور وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا اسمبلی میں یہ تسلیم کیا تھا کہ مذہب کو سیاست سے جوڑنا ان کی غلطی تھی اور اس کی وجہ سے انھیں نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ نسیم صدیقی کہتے ہیں: 'شیو سینا نے ایک، شرد پوار نے دو اور کانگریس نے سات آٹھ مسلمانوں کو ٹکٹ دیا ہے۔ مسلم کمیونٹی میں ناراضگی ہے لیکن مسئلہ کسی نہ کسی طرح بی جے پی اتحاد کو روکنا ہے۔ مستقبل میں مختلف عہدوں پر مسلمانوں کا خیال رکھا جائے گا۔'ممبئی میں شیو سینا کے ارد گرد انتخابات کی بحث کرنے والے لوگوں میں ایک بڑا سوال اٹھ رہا ہے کہ 'اصل شیو سینا' کون ہے؟
فروری 2023 میں الیکشن کمیشن نے شیو سینا کا نام اور ان کا انتخابی نشان 'تیر کمان' شندے دھڑے کو الاٹ کیا جبکہ ادھو ٹھاکرے نے دلیل دی کہ شندے کے ایم ایل اے کو انحراف کی وجہ سے نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔ فی الحال شیو سینا کا اصل معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔ اب اسمبلی انتخابات میں ادھو اور شندے کی پارٹیاں 45 سے زیادہ سیٹوں پر آمنے سامنے ہیں جن میں سے دونوں پارٹیوں کے امیدوار ممبئی میٹروپولیس کی 11 سے 12 سیٹوں پر ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہیں۔
1970 کی دہائی کے آخر میں شیو سینا اور مسلم لیگ کے رہنما ایک بار پھر اسٹیج پر ایک ساتھ نظر آئے۔ ممبئی کے علاقے ناگ پاڑا میں دونوں جماعتوں کی میٹنگ ہوئی اور ادھو ٹھاکرے نے مسلم لیگ کے غلام محمود بنات والا کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی رہنما کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی سے آن لائن شادی، تصاویر سامنے آگئیںبی جے پی رہنما تحسین شاہد کے بیٹے محمد عباس حیدر کی شادی لاہور میں عندلیب سے طے ہوئی تھی
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے کا کام لیگل کمیٹی کے سپردعمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ
مزید پڑھ »
پی سی بی سے اختلافات، وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن عہدے سے مستعفیپاکستان کرکٹ بورڈ اور گیری کرسٹن کے درمیان کچھ معاملات پر اختلافات تھے: ذرائع
مزید پڑھ »
مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی میں آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے قرارداد منظوربی جے پی ارکان کو چھوڑ کر ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی۔
مزید پڑھ »
حزب اللہ کے حملے کے بعد نیتن یاہو کا دفتر تہہ خانے میں منتقل کردیا گیاحزب اللہ کے حملوں کے خوف سے بیٹے کی شادی بھی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ ہماچل کے سموسے کس نےکھائے؟ سی آئی ڈی نے تحقیقات شروع کردیںبی جے پی کے مقامی رہنما نے اپنی طرف سے وزیراعلیٰ کو سموسے بھیجنےکا اعلان کیا ہے
مزید پڑھ »