مزید پڑھیں
اے آر وائی نیوز کے مطابق متنازع ٹوئٹ کیس میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے صحافی خالد جمیل کی ضمانت بعداز گرفتاری آج منظور کی تھی۔روبکار جمع ہونے کے بعد خالد جمیل کو اڈیالہ جیل سے رہائی مل گئی۔
اسلام آباد میں صحافی خالد جمیل کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس سے قبل سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نوید ملک نے عدالت میں کہا کہ خالد جمیل مشہور صحافی ہیں اور صحافی کی ذمے داری سمجھتے ہیں، پیکا ایکٹ سیکشن 20 کو عدالت نے غیر آئینی قرار دیا جس کے تحت اب کارروائی نہیں ہو سکتی۔
وکیلِ صفائی نوید ملک کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ نظر انداز کرتے ہوئے یہ مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کا عدالت میں کہنا تھا کہ خالد جمیل کی ٹوئٹس سے خاص بیانیہ بنایا جا رہا ہے، ایسے ٹوئٹس سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔واضح رہے کہ صحافی خالد جمیل کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
صحافی خالد جمیل کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیامزید پڑھیں
مزید پڑھ »
چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جل منتقل کردیا گیاعمران خان کو سخت سیکیورٹی میں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا
مزید پڑھ »
چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیاچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، پولیس ٹیم چیئرمین تحریک انصاف کو لے کر اڈیالا جیل پہنچی۔ چیئرمین پی ٹی
مزید پڑھ »
چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا-
مزید پڑھ »