اسٹریٹ کرائم اب انڈسٹری بن چکی ہے، کراچی میں نیبر ہڈ سکیورٹی سسٹم بنایا جائے، رینجرز کو صرف کراچی نہیں پورے سندھ میں اختیارات دیے جائیں: فیصل سبزواری
سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو بلیک میل کر کہ اپنی مرضی کا آئی جی لگوایا ہے، خواجہ اظہار الحسن— فوٹو: اسکرین گریبایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صرف کراچی میں رینجرز کو اختیارات دینے سے جرائم نہیں رکیں گے بلکہ رینجرز کو پورے صوبے میں یکساں اختیارات دیے جائیں اور پولیس سے کالی بھیڑوں کو ختم کیا جائے کیونکہ اس کے بغیر جرائم ختم نہیں ہو سکتے۔
سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت انتخابات میں کامیابی کے خمار سے ہی نہیں نکل پا رہی، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں عام شہری قتل کیے جارہے ہیں اور کئی بار مجرم پولیس کی ہی صفوں سے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عیدی کی کلیکشن کے لیے نہیں ہے بلکہ پولیس کا کام جرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنا ہے اور اگر امن و امان کے قیام کے لیے نیبر ہڈ سسٹم سندھ حکومت نہیں بنائے گی تو ایم کیو ایم بنائے گی۔
وزیر داخلہ سندھ سے متعلق فیصل سبزواری کا کہنا تھاکہ ضیا لنجار وزیرداخلہ ضرور بنیں لیکن انہیں اپنا رویہ درست کرنا ہوگا، آپ پورے صوبے کے وزیر داخلہ ہیں کسی کے کوآرڈی نیٹر نہیں ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ نیا آئی جی سندھ لگا تو کچے کے ڈاکوؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایسا لگتا ہے کہ ڈاکوؤں کو لائسنس ٹو کل مل گیا ہے۔پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں امن و امان کے خراب حالات پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نوٹس لیں اور وفاقی اور صوبائی حکومت بھی امن و امان کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
موجودہ پروگرام : آئی ایم ایف کا ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہاراسلام آباد : آئی ایم ایف نے موجودہ پروگرام میں ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا ، آج مذاکرات مکمل نہ ہونے پر منگل کو مذاکرات کا مختصر دور ہوگا۔
مزید پڑھ »
وفاق سندھ میں امن وامان کی صورتحال کا نوٹس لے : ایم کیوایمکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیوایم پاکستان نے وفاق سے سندھ میں امن وامان کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رہنما ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں، رمضان میں ڈکیتی مزاحمت پر بہت سے شہریوں کو قتل کیا گیا، کراچی کے...
مزید پڑھ »
کراچی میں جرائم پر ایم کیوایم کی دھواں دار پریس کانفرنس، پیپلزپارٹی کا ردعمل ...کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار کے بیان پر ردعمل میں کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ہر صورت امن امان بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے اجلاس کر کے امن امان کی بحالی کیلئے ہدایات دی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز...
مزید پڑھ »
’مجھے پاس کر دیں ورنہ۔۔۔‘، طالبہ کی جانب سے امتحان میں لکھا گیا نوٹ وائرل ہوگیابھارت کی ریاست بہار میں دسویں جماعت کی طالبہ کی جانب سے بورڈ امتحان کے پرچے میں لکھا گیا دلچسپ نوٹ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا
مزید پڑھ »
خاتون کا 87 سالہ بوڑھے سسر پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل ہوگئیمنگلورو میں سول سوسائٹی کی جانب سے انصاف کا مطالبہ سامنے آرہا ہے، سی سی ٹی وی میں وحشیانہ حملے کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھ »
زمبیا: سیاحوں کو لے جانے والی گاڑی پر ہاتھی کے حملے میں خاتون سیاح ہلاکزمبیا کا کافیو نیشنل پارک دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے جہاں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں
مزید پڑھ »