طیارہ حادثہ: تحقیقاتی بورڈ نے لاہور ایئرپورٹ سے شواہد حاصل کرلیے تفصیلات جانئے: DailyJang
کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے طیارے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا، طیارہ حادثہ تحقیقاتی بورڈ نے لاہورائیرپورٹ سے بھی طیارےسے متعلق شواہدحاصل کرلیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ سے متعلق حاصل تمام ڈیٹا سیل کر کے تحقیقاتی بوڈر کے حوالے کردیا گیا، لاہور کنٹرول ٹاور، لاہور اپروچ، لاہور ایریا کنٹرول ٹاور سے ریکارڈ حاصل کیا گیا۔ ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کپتان کی لاہور، کراچی اے ٹی سی سے گفتگو کا ریکارڈ بھی تحقیقاتی بورڈ کےحوالےکیا گیا ہے، جبکہ ریڈار کی ویڈیو ریکارڈنگ ایم پی 4 کےفارمیٹ میں فراہم کی گئی ہے، جو تحقیقات میں معاون ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر کے بیانات، لاگ بک اور ڈیوٹی روسٹر کی مصدقہ کاپیاں بھی بورڈ کے حوالے کردی گئی ہیں اور کراچی اے ٹی سی سے بھی تمام ضروری ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ کراچی ائیرپورٹ سےحاصل سیل شدہ ریکارڈ بھی تحقیقاتی بورڈ کے حوالے کیا گیا ہے، اے اے آئی بی نے اپنی تحقیقات کا دوسرا مرحلہ ایئرٹریفک کنٹرولر پر مرکوز کیا ہے۔قومی خبریں سے مزید
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی سینئر اینکرپرسن ماریہ میمن کی والدہ انتقال کرگئیںکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اے آر وائی نیوز کی سینئر اینکرپرسن ماریہ میمن کی والدہ انتقال کرگئیں۔ وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں اور آج اپنے خالق حقیقی سے
مزید پڑھ »
پی آئی اے طیارہ حادثہ، 2 میتوں کی شناخت معمہ بن گئیشہر قائد میں ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر پی آئی اے طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے کی 2 میتوں کی شناخت معمہ بن گئی ہے۔
مزید پڑھ »
پی آئی اے طیارہ حادثہ، 2 میتوں کی شناخت معمہ بن گئیکراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد میں ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر پی آئی اے طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے کی 2 میتوں کی شناخت معمہ بن گئی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق
مزید پڑھ »
طیارہ حادثہ: انجن اور لینڈنگ گیئر کو متاثرہ عمارت سے ہٹانے پرپی آئی اے اور سی اے اے میں اختلافطیارہ حادثہ: انجن اور لینڈنگ گیئر کو متاثرہ عمارت سے ہٹانے پرپی آئی اے اور سی اے اے میں اختلاف Karachi PIAPlaneCrash PIA CAA AffectedBuilding Engine LandingGear Official_PIA official_pcaa pid_gov MoIB_Official GSKhan_Official
مزید پڑھ »