عادل بازئی کی رکنیت بحال، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات بھی روک دیئے

राजनीति خبریں

عادل بازئی کی رکنیت بحال، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات بھی روک دیئے
ALIKHN COMMISSIONPakistanNational Assembly
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 12 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 53%
  • Publisher: 53%

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال کردی ہیں اور ضمنی الیکشن کو بھی روک دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال کردی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 21 نومبر کا نوٹیفکیشن ختم کردیا گیا۔اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 262 میں ضمنی الیکشن بھی روک دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کے خلاف نااہلی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ ایم این اے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے صدر مسلم لیگ

ن نواز شریف کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فلور کراسنگ کے جرم میں عادل بازئی کو نااہل قرار دے دیا تھا اور انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دے دیا تھا۔ عادل بازئی کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، عادل بازئی نے الیکشن میں کامیابی کے بعد پہلے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا تھا ، پھر چند روز بعد سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا۔نواز شریف نے ف inanس بل اور آئینی ترمیم میں ووٹ نہ ڈالنے پر عادل کے خلاف نااہلی کا ریفرنس جمع کروایا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا جس میں کہا گیا کہ عادل نے آئینی ترمیم کے موقع پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

ALIKHN COMMISSION Pakistan National Assembly NA262 Quetta Aadil Bazai Eligibility Supreme Court Political Parties Floor Crossing

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بیرسٹر گوہر جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئےبیرسٹر گوہر جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئےعمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفی دیا تھا۔
مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 48 کی الیکشن ٹربیونل کارروائی بھی روک دیاسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 48 کی الیکشن ٹربیونل کارروائی بھی روک دیاسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 47 کے بعد این اے 48 کی الیکشن ٹربیونل کارروائی بھی روکنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے امیدوار علی بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔ علی بخاری اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کو علی بخاری کی پیٹیشن کی حد تک کارروائی سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل این اے 46 کی حد تک کارروائی جاری رکھ سکتا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ الیکشن ٹریبیونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔ حلقہ این اے 48 سے راجہ خرم شہزاد نواز کی کامیابی کو پی ٹی آئی کے علی بخاری نے چیلنج کر رکھا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن پٹیشن کی حد تک ٹریبیونل کو کارروائی سے روک دیا تھا۔ این اے 47 سے طارق فضل چوہدری ایم این اے بنے۔ ان کی کامیابی کو شعیب شاہین نے چیلنج کر رکھا ہے۔
مزید پڑھ »

9 مئی کیسز، سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر9 مئی کیسز، سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرربانی پی ٹی آئی کی عام انتخابات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے
مزید پڑھ »

ڈی سیٹ رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی اپیل 9 دسمبر کو مقررڈی سیٹ رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی اپیل 9 دسمبر کو مقررجسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ عادل بازئی کی اپیل پر سماعت کرے گا
مزید پڑھ »

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے الیکشن کمیشن اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کرلیسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے الیکشن کمیشن اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کرلیسینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کرکے صوبے میں آبادی کے حساب سے اقلیتوں کی نشستیں کو مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
مزید پڑھ »

پی بی-21 میں دوبارہ گنتی کا معاملہ، کامیاب امیدوار کا نوٹفکیشن جاریپی بی-21 میں دوبارہ گنتی کا معاملہ، کامیاب امیدوار کا نوٹفکیشن جاریالیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے لیے دائر درخواست کو منظور کیا تھا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 04:37:07