عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا

FINANCE خبریں

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا
WORLDBANKPAKISTANLOAN
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 6 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 39%
  • Publisher: 53%

عالمی بینک نے پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے اور معاہدہ 14 جنوری کو دستخط ہونے والے ہیں۔

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر دے گا، 14 جنوری کو معاہدہ، مزید 20 ارب ڈالر نجی قرض بھی دلوائے گا۔ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2025-35 کا مقصد سب سے زیادہ نظرانداز اہم شعبوں کو بہتر بنانے پر توجہ، منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔ ورلڈ بینک پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کا قرض پیکیج منظور کرنے پر تیار ہوگیا اور معاہدے پر 14جنوری کو دستخط ہونگے جبکہ اس کے دو ذیلی ادارے مزید 20ارب ڈالر کے نجی قرضوں کے حصول میں معاونت کرینگے جس سے مجموعی پیکیج 40ارب ڈالر تک پہنچ جائیگا ۔ یہ

عالمی سطح پر پہلا بڑا 10سالہ پیکیج ہوگا جس کے فنڈڈ منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا ۔ پیکیج کے تحت صرف چھ شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ان 6ٹارگٹڈ شعبوں کو وسیع تر سیاسی اسپیکٹرم کی حمایت حاصل ہے اور توقع ہے کہ 2025 سے 2035 کے عرصے کے دوران پاکستان میں 5سالہ آئینی مدت کی اسکیم کے تحت حکومت میں ہونے والی کسی تبدیلی سے ان پر اثر نہیں پڑے گا۔ سرکاری دستاویز اور پاکستانی حکام کے ساتھ پیکیج پر پس منظر کی بات چیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کنٹری پارٹنERSHIP فریم ورک 2025-35 کا مقصد بڑے پیمانے پر سب سے زیادہ نظرانداز کیے گئے لیکن اہم شعبوں میں سماجی اشاریوں کو بہتر بنانا ہے۔ ان شعبوں میں صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی شامل ہیں۔ اس فریم ورک پر کام سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کو پہلے ایسے ملک کے طور پر منتخب کیا ہے جہاں وہ 10 سالہ شراکت داری کی حکمت عملی متعارف کرانے جا رہا ہے۔ فریم ورک کے مسودے کے مطابق مالی سال 2025 سے لے کر 2035 تک کے لیے عالمی بینک کا کل قرض تقریباً 20 ارب ڈالر کا ہوگا۔ کنٹری پارٹنERSHIP فریم ورک کی 14 جنوری کو ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے 2025 سے 2035 کی مدت کے لیے منظوری دی جائے گی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

WORLDBANK PAKISTAN LOAN COUNTRY PARTNERSHIP FRAMEWORK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیاغریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے پاگیابی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی
مزید پڑھ »

سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں تیسری بار ایک سال کی توسیع کر دیسعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں تیسری بار ایک سال کی توسیع کر دیسعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں تیسری بار ایک سال کی توسیع کر کے پاکستان کو قرضوں کی واپسی سے بچانے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھ »

عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 24 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیاعالمی بینک نے پاکستان کیلیے 24 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیایہ رقم کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسزمیں بہتری کے دوسرے مرحلے پر خرچ کی جائے گی
مزید پڑھ »

نومبر میں 1.27 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کارینومبر میں 1.27 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاریاسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 5 ماہ میں 1.27 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی،اسٹیٹ بینکسعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی،اسٹیٹ بینک3 ارب ڈالرز قرض کی میعاد پانچ دسمبر2024 کو پوری ہورہی تھی، جس میں ایک سال توسیع کردی گئی ہے، اعلامیہ
مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں بینک منیجر کو ضمانت دیاسلام آباد ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں بینک منیجر کو ضمانت دیاسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں کراچی کے نجی بینک کے برانچ منیجر شاہد حسین خواجہ کو ضمانت دی دی ہے.
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 03:51:26