سعودیہ ایئر نے 49 بوئنگ 787 اور 54 ایئر بس 321 کے حصول کے معاہدوں کے ساتھ فضائی بیڑے میں توسیع کا اعلان کیا
عالمی منازل کو وسعت دینے کے لیے سعودی عرب قومی پرچم بردارایئر لائن بحری بیڑے میں نمایاں توسیع اور جدید کاری کے اقدامات کے ساتھ ترقی کے نئے مرحلے کا آغاز کر رہا ہے۔
ترجمان سعودیہ ایئر کے مطابق نئی جدت ایئر لائن کے عالمی قدمعیار کی مزید بلندی اور مسافروں کے سفر کے تجربےکو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے یہ اقدامات مملکت سعودی عرب کے وژن 2030 حکمت عملی کے مطابق ہیں جو سعودی عرب کو ایک سرکردہ عالمی ہوابازی کے مرکز کے طور پر قائم کرنے کے ہدف کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان سعودیہ ایئر کے مطابق سعودیہ ایئر نے 49 بوئنگ 787 ڈریم لائنز اور 54 ایئر بس 321 طیاروں کے حصول کے معاہدوں کے ساتھ اپنے فضائی بیڑے میں توسیع کا اعلان کیا ہے، بوئنگ 787 طویل دورانیے جبکہ ایئر بس 321 سہولیات اور ماحولیاتی کارکردگی کے حامل ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ نئے طیارے سعودیہ کے ترقی کے مقاصد کو سپورٹ کرتے ہیں جو سعودی ویژن 2030 کے مطابق مسافروں کی گنجائش کو بڑھانے، عالمی منازل کو وسعت دینے اور حج وعمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ توسیع سعودیہ ایئر کی جانب سے عالمی ہوابازی کی مارکیٹ میں اپنی ساکھ مضبوط کرنے اور مملکت کے سیاحتی اہداف کے حوالے سے حکمت عملی کا تسلسل ہے۔Dec 15, 2024 01:26 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب میں فضائی آلودگی کی نگرانی کے لیے جدید مانیٹرز نصبپنجاب میں فضائی آلودگی کو جانچنے کے لیے کئی شہروں میں ایئر کوالٹی کے جدید مانیٹرز کی تنصیب ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »
چین میں کئی ہرہم قتل کے بعد سیکیورٹی میں بہتریچین میں کئی ہرہم قتل کے بعد عوامی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مقامی حکام اور پولیس کو زیادہ سے زیادہ سروسز میں اضافہ کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
بوئنگ777 طیارے گراؤنڈ ہونے سے پیرس کیلیے فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہفضائی بیڑے کے اہم بوئنگ 777ساختہ 12طیاروں میں سے 7طیارے گراؤنڈ ہیں، ذرائع
مزید پڑھ »
بچوں کو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کی دنیا سے دور رکھیں: شاہد آفریدی کا والدین کو مشورہعالمی اردو کانفرنس کے سیشن ’ میں ہوں کراچی ‘ میں گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو موبائل ان کے نکاح کے بعد دیا
مزید پڑھ »
اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود لبنان میں فضائی حملے کیےاسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود لبنان کے جنوبی علاقے میں فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھ »
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ورلڈ بینک سے تعاون خواہش کی: فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیےوزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون کے خواہاں ہیں۔
مزید پڑھ »