پنجاب میں فضائی آلودگی کی نگرانی کے لیے جدید مانیٹرز نصب

ماحولیاتی تحفظ خبریں

پنجاب میں فضائی آلودگی کی نگرانی کے لیے جدید مانیٹرز نصب
A. فضائی آلودگیB. ایئر کوالٹی مانیٹرزC. ڈیجیٹل انقلاب
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 62 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 45%
  • Publisher: 53%

پنجاب میں فضائی آلودگی کو جانچنے کے لیے کئی شہروں میں ایئر کوالٹی کے جدید مانیٹرز کی تنصیب ہوئی ہے۔

پنجاب میں فضائی آلودگی کو جانچنے کے لیے کئی شہروں میں ایئر کوالٹی کے جدید مانیٹرز کی تنصیب کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے میں ڈیجیٹل انقلاب کے سلسلے میں ایک اور بڑے فیصلے کے تحت ائیر کوالٹی کے جدید مانیٹرنگ نظام کے قیام میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور لاہور سمیت فضائی آلودگی میں سرفہرست شہروں میں 30 ائیر کوالٹی مانیٹرز نصب کردیے گئے ہیں۔ ایئر کوالٹی کو جانچنے کے لیے منصوبے کے دوسرے مرحلے میں 25 مزید مانیٹر لگائے جائیں گے۔ تازہ پیش رفت کے بعد لاہور میں فضائی آلودگی کی

نگرانی کے لیے نصب مانیٹرز کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے مطابق ٹی ایچ کیو کاہنہ، تھانہ جیا بھگا، ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ، پنجاب یونیورسٹی، وائلڈ لائف پارک رائیونڈ میں نئے مانیٹرز نصب کر دیے گئے ہیں اسی طرح برقی روڈ، پی کے ایل آئی، یو ای ٹی میں لگائے گئے مانیٹرز نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ فیصل آباد، شیخو پورہ میں ایک ایک، راولپنڈی میں تین، ملتان میں دو، گوجرانولہ میں دو، سیالکوٹ میں ایک اور بہاولپور میں دو مانیٹر لگائے جائیں گے۔ اسی طرح سرگودھا میں دو اور ڈی جی خان میں ایک مانیٹر بھی رواں ماہ کے آخر تک کام شروع کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مانیٹرز ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کے مرکزی کنٹرول روم سے جوڑے گئے ہیں۔ مریم نواز شریف پہلی وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں جنہوں نے انسانی زندگی کے تحفظ کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام لانے کا انقلاب برپا کیا ہے۔ اس نظام سے ائیر کوالٹی کی مسلسل نگرانی ہوگی، یہ مستقل حل کی طرف ایک قدم ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق یہ جدید ڈیجیٹل نظام فضائی معیار کے عالمی (اے کیو آئی) اطلاعاتی نظام سے بھی منسلک ہوگا۔ عوام اور تحقیق کرنے والوں کو بھی ڈیٹا مہیا ہوگا۔ اس طرح اطلاعات چھپانے کے بجائے عوام کو حقائق بتانے کی روایت عام ہوگی۔ جدید نظام قائم ہونے سے فضائی آلودگی کا بروقت پتا لگانے، روک تھام اور درست ڈیٹا کی فراہمی میں مدد ملے گی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

A. فضائی آلودگی B. ایئر کوالٹی مانیٹرز C. ڈیجیٹل انقلاب D. مریم نواز E. ماحولیاتی تحفظ

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لاہور میں ایئرکوالٹی کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے سسٹم موجود نہ ہونے کا انکشافلاہور میں ایئرکوالٹی کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے سسٹم موجود نہ ہونے کا انکشافادارہ کے پاس لاہور میں صرف تین ائیرکوالٹی مانیٹرز ہیں جبکہ مزید پانچ مانیٹرز نصب کرنے کا منصوبہ ہے، ڈی جی
مزید پڑھ »

فضائی آلودگی کے اثرات سے پھیپھڑوں کو لڑنے میں مدد فراہم کرنیوالی بہترین غذائیںفضائی آلودگی کے اثرات سے پھیپھڑوں کو لڑنے میں مدد فراہم کرنیوالی بہترین غذائیںموجودہ عہد میں فضائی آلودگی اور اسموگ وغیرہ سے پھیپھڑوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔
مزید پڑھ »

اسموگ سے انسانوں کے ساتھ جنگلی حیات اور پالتو جانوروں کی صحت بھی متاثراسموگ سے انسانوں کے ساتھ جنگلی حیات اور پالتو جانوروں کی صحت بھی متاثرپاکستان میں فضائی آلودگی اوراسموگ کے جانوروں پر طویل مدتی اثرات سامنے نہیں آسکے، ماہرین
مزید پڑھ »

اسموگ: پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرنے کے احکامات جاریاسموگ: پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرنے کے احکامات جاریپنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث تمام اسکولوں کو 17 نومبر تک مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا: نوٹیفکیشن جاری
مزید پڑھ »

بلاول کا ملک کے دیگر شہروں میں اسموگ سے پریشان شہریوں کوکراچی منتقل ہونےکا مشورہبلاول کا ملک کے دیگر شہروں میں اسموگ سے پریشان شہریوں کوکراچی منتقل ہونےکا مشورہبلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر جاری بیان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہروں میں آلودگی کی تفصیل بھی شیئر کی
مزید پڑھ »

دھند کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے پروازیں تاخیر کا شکار، دبئی ملتان کی پرواز کی جناح ٹرمینل پر لینڈنگدھند کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے پروازیں تاخیر کا شکار، دبئی ملتان کی پرواز کی جناح ٹرمینل پر لینڈنگپنجاب کےمختلف شہروں میں دھند کےسبب پیر کی صبح فضائی آپریشن جذوی طور پر متاثر ہوا،
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-28 04:11:11