افغان مہاجرین کے تحفظ کیلئے اسلام آباد میں افغان کچی بستی میں کرونا سے بچاؤ کے لیے خصوصی داخلی راستہ بنا دیا گیا SamaaTV CoronaVirusPakistan
Posted: Apr 5, 2020 | Last Updated: 18 mins agoافغان مہاجرین کے تحفظ کیلئے اسلام آباد میں افغان کچی بستی میں کرونا سے بچاؤ کے لیے خصوصی داخلی راستہ بنا دیا گیا۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ عالمی وبا لاکھوں مہاجرین کیلئے بھی بڑا خطرہ ہے،خصوصی حفاظتی اقدامات کرنا ہونگے۔
اسلام آباد کے سیکٹر آئی 12 کی کچی بستی میں کلورینیٹڈ شاور واک تھرو ٹنل نصب کردیا گیا جس کا افتتاح وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کیا۔ اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے شہر یار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے لاکھوں مہمانوں کو بھی عالمی وبا سے شدید خطرات لاحق ہیں۔پاکستان میں 28 لاکھ کم و بیش افغان مہاجرین ہیں اور پاکستان میں 54 کیمپس ہیں۔
وزیر مملکت نےملک بھر میں مہاجرین کا تحفظ یقینی بنانے پر بھی زوردیا۔ کچی بستی میں نصب خصوصی داخلی دروازے سے بیک وقت کئی افراد جراثیم کش اسپرے کے حفاظتی حصار میں گزر سکتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دنیا بھر میں عالمی وبا کا خوف: ہلاکتوں کی تعداد 59 ہزار 172 ہوگئی
مزید پڑھ »
فیس بک نے کورونا وبا کے تناظرمیں ’سماجی مدد‘ کا آپشن بھی پیش کردیا - ایکسپریس اردوکمیونٹی ہیلپ کی میں لوگ رجسٹر ہوکر اپنے علاقے میں مدد کے منتظر یا مددگار، دونوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں
مزید پڑھ »
کورونا وائرس وبا کے باعث ملکی برآمدات میں 15 فی صد کمی - ایکسپریس اردوگزشتہ ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 1 ارب 49 کروڑ ڈالررہا ہے، ادارۂ شماریات
مزید پڑھ »