اوسلو: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کے لئے تحقیق کا آغاز ناروے سے کرنے اعلان کر دیا ہے۔ سولیڈیرٹی ٹرائل میں ملیریا، ایبولا، ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے علاج میں استعمال ہونی والی ادویات کے کورونا کے مریضوں پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق سولیڈیرٹی ٹرائل کا آغاز ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے 22 ہسپتالوں سے ہوگا۔ ریسرچ میں کورونا کے مریضوں پر اچھے اثرات مرتب کرنے والی دواؤں کے استعمال کا جائزہ لیا جائے گا۔
تحقیق کے دوران کورونا کے مریضوں کو ملیریا، ایبولا، ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائیں مختلف مراحل میں دی جائیں گی۔ مختلف ممالک میں ان دواؤں کے کورونا وائرس کے کچھ مریضوں پر اچھے نتائج سامنے آئے تھے۔ ان تجربات کا دائرہ کار دنیا کے مختلف ممالک تک بڑھایا جائے گا۔ تحقیق میں شامل ہسپتال آنلائن پورٹل کے ذریعہ عالمی ادارہ صحت کو دوا کے اثرات سے متعلق آگاہ کرتے رہیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب حکومت کا کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبز اپ گریڈ کرنے کا فیصلہپنجاب حکومت کا کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبز اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ PunjabGovernment UsmanBuzdar CoronaVirus LabsUpgraded InfectiousDisease pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK UdarOfficial UsmanAKBuzdar PTIofficial
مزید پڑھ »
کیا آپ صحت یابی کے بعد دوبارہ کورونا کا شکار ہو سکتے ہیں؟چھ مریض ایسے بھی ہیں جن میں صحت یابی کے بعد دوبارہ کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ عام نزلہ زکام جیسے انفیکشن کا شکار ہونے والے مریض میں عموماً ایسی بیماریوں کے خلاف مدافعت بھی پیدا ہو جاتی ہے مگر کورونا وائرس کے معاملے میں ایسا نہیں۔
مزید پڑھ »
وزیر اعظم کے بعد برطانوی اسٹیٹ سیکریٹری بھی کورونا کا شکار - World - Dawn News
مزید پڑھ »
پنجاب کی کورونا مریضوں کے علاج کیلیے چین سے پلازما کی درخواست - ایکسپریس اردوابھی یہاں صحت یاب مریضوں کی تعداد کم ہے،اس لیے چین سے منگوارہے ہیں، وزیرِ صحت پنجاب
مزید پڑھ »