سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کو صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی عدالت لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نامزد کرتے ہوئے ان کے نام کی باقاعدہ منظوری دی ہے۔
جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔ وہ 2013 میں لاہور ہائی کورٹ کی جج مقرر ہوئیں اور انھیں 2015 میں مستقل جج تعینات کیا گیا۔
1996 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں کسی جج کا تقرر سینیارٹی کے اصول کے ہٹ کر کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں اُس وقت کے چیف جسٹس افتخار چودھری کو اُس وقت تک چیف جسٹس ہائیکورٹ کے عہدے پر برقرار رکھا جب تک وہ ریٹائر نہیں ہو گئے اور ان سے جونیئر جج کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا۔
لیکن اب صورتحال مختلف ہے اور آنے والے دن اس بات کا تعین کریں گے کہ سینیارٹی متاثر ہونے پر سینیئر ججز کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ ایک خاتون جج کا تقرر ہوا۔ ناصرہ اقبال، جو سپریم کورٹ کے سابق جج جاوید اقبال کی اہلیہ ہیں، کو ایک مرتبہ پھر لاہور ہائیکورٹ کی جج مقرر کیا گیا لیکن وہ جج کے عہدے سے سبکدوش ہو گئیں۔
ان کے بعد جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک کو سینیارٹی کے اصول کے برعکس سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا اور ان کے تقرر کو ججز کیس کے فیصلے کے منافی قرار دیا گیا۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے مطابق انھوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں 2009 سے فروری 2013 تک تقریباً 91 مقدمات، لاہور ہائی کورٹ میں تقریباً 850 مقدمات اور ٹرائل کورٹس میں تقریباً 1473 مقدمات لڑے۔جسٹس عالیہ نیلم نے کئی اہم مقدمات پر فیصلے کیے۔ وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے الزام میں ضمانت منظور کرنے والے تین رکنی بنچ کی رکن تھیں۔
سپریم کورٹ کی جج مقرر نہ ہونے کی صورت میں وہ 11 نومبر 2028 کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائزلاہور ( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہو گئیں۔جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دے دی، تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس کا تقرر تین ججز کے درمیان ووٹنگ کے ذریعے ہوا۔جسٹس عالیہ نیلم ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھیں، لاہور کی جسٹس عالیہ...
مزید پڑھ »
صدارتی آرڈیننس لانا پارلیمنٹ کی توہین ہے، آرڈیننس ہی لانا ہے تو ایوان بند کردیں، چیف جسٹسالیکشن ٹریبونلز تنازع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر ملاقات کرتے تو حل نکل آتا، چیف جسٹس
مزید پڑھ »
ایجنسیوں کی ہراسانی کیخلاف جج کا خط؛ آئی جی پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں پیشآئی جی صاحب آپ کا حساب تو انہوں نے لینا ہے جنہیں آپ خوش کر رہے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹربیونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیاکون سا آسمان گرنے لگا تھا کہ قائم مقام صدر سے راتوں رات آرڈیننس جاری کروا دیا؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
مزید پڑھ »
عدلیہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے جان چھڑانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹعدلیہ میں مداخلت میں مختلف ادارے ملوث ہیں اور اس مداخلت کا آغاز مولوی تمیز الدین کیس سے ہوا: جسٹس ملک شہزاد
مزید پڑھ »
جوڈیشل کمیشن نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدیجسٹس محمد شفیع صدیقی، سابق چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد سے بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے
مزید پڑھ »