عثمان بزدار کا پی ٹی آئی چھوڑنے اور سیاست سے دست برداری کا اعلان یہ پڑھیں : ExpressNews pti usmanbuzdar ptiofficial punjab
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور سیاست سے دست برداری کا اعلان کردیا۔
اس بات کا اعلان انہوں ںے لاہور میں ایک مختصر پریس کانفرنس میں کیا۔ عثمان بزدار نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا درست نہیں ہوا، میں تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں اور آئندہ کے لیے سیاست سے بھی دست برداری کا اعلان کرتا ہوں۔ عثمان بزدار نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
ایک سوال پر عثمان بزدار نے کہا کہ جو بے گناہ لوگ گرفتار کیے گیے ہیں میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ انہیں رہا کیا جائے۔ ایک اور سوال پر انہوں ںے کہا کہ میں نے تین سال پنجاب کے عوام کی خدمت کی، میرا ضمیر مطمئن ہے، 14 ماہ سے میں اپنے مقدمات کا سامنا کررہا ہوں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبرداری کا اعلانکوئٹہ:(دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
مزید پڑھ »
جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا آج پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکانلاہور : جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے پندرہ سے زائد سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز آج پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے
مزید پڑھ »
پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان - ایکسپریس اردوآئندہ کا فیصلہ دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد طے کروں گا، پرویز ٹخ مزید پڑھیں: ExpressNews PervaizKhattak
مزید پڑھ »