عثمان ڈار نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی منصوبہ بندی چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت زمان پارک میں ہوئی تھی
انہوں نے کہا کہ حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی جبکہ اکتوبر 2022 میں لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی روکنے کے لیے کیا گیا، 9 مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔
عثمان ڈار نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاست کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی کی بھرپور حمایت کی، حماد اظہر، مراد سعید، اعظم سواتی اور فرخ حبیب فوج مخالف گروپ تھا، یہ گروپ چیئرمین پی ٹی آئی کے سب سے زیادہ قریب تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ہیومن شیلڈ استعمال کی اور کارکنان کی ذہن سازی کی گئی، جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو ہوا اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔
عثمان ڈار نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاست مخالف بیانیے کو سپورٹ کیا، موجودہ صورتحال کے ذمہ دار خود چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی ایک شرمناک سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ ایک ایسا دھبہ ہے جسے دھلنے میں وقت لگے گا، جس طرح اداروں پر حملے ہوئے اس کے بعد پی ٹی آئی کی بنیادیں ہل گئیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلانعثمان ڈار نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی منصوبہ بندی چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت زمان پارک میں ہوئی تھی
مزید پڑھ »
عثمان ڈار کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلانلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عثمان ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا تجربہ اچھا نہیں
مزید پڑھ »
سیاست بیٹے نے چھوڑی ہے، میں نے نہیں، والدہ عثمان ڈارسیالکوٹ: پی ٹی آئی کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ کا اپنے بیٹے کے انٹرویو کے بعد اہم بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے ن لیگی رہنما خواجہ
مزید پڑھ »
سیاست بیٹے نے چھوڑی ہے، میں نے نہیں، والدہ عثمان ڈارسیالکوٹ: پی ٹی آئی کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ کا اپنے بیٹے کے انٹرویو کے بعد اہم بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے ن لیگی رہنما خواجہ
مزید پڑھ »
عثمان ڈار اچانک منظر عام پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سنسنی خیز انکشافات کردیےاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کئی روز منظر عام سے غائب رہنے والے عثمان ڈار اچانک سامنے آگئے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سنسنی خیز
مزید پڑھ »
اینٹی کرپشن کا چھاپہ:علی امین گنڈاپور کے گھر سے امدادی سامان برآمدڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور کے گھر پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا اور متاثرین کی امداد کا سامان برآمد کرلیا۔
مزید پڑھ »