ملزمان کیخلاف پنجاب میں مبینہ طور پر رشوت لے کر تعیناتیاں اور تقرریاں کرنے کا الزام ہے، اینٹی کرپشن حکام
پنجاب میں مبینہ طور پر رشوت لے کر تعیناتیاں اور تقرریاں کرنے کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت 8 اہم شخصیات کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ کرلیا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رشوت ستانی کا مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بیوروکریٹ بھی شامل ہیں، مقدمے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا بیٹا ابراہیم مانیکا بھی نامزد ہے۔ مقدمے میں بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی بھی نامزد ہیں، ان کے علاوہ سابق بیوروکریٹ طاہر خورشید، صالحہ سعید، خواجہ سہیل، احمد عزیز تارڑ اور عثمان معظم کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہےکہ مقدمہ طویل انکوائری کے بعد درج کیا گیا ہے، ملزمان نے بھاری رشوت لےکر صوبے بھر میں افسران کو من پسند پوسٹیں دیں، ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتاریاں متوقع ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فرح گوگی کیس میں نیا موڑ آگیامیاںبیوی کے117 بینک اکاؤنٹس ہونے کا انکشافپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور شوہراحسن جمیل گجر کیخلاف تحقیقات میں نیا موڑ آگیا۔ تحقیقات میں فرح گوگی اور احسن جمیل
مزید پڑھ »
نیب کو فرح گوگی اور احسن گجر کے 117 بینک اکاؤنٹس ملنے کا انکشاف - ایکسپریس اردوچار فارن اکاؤنٹس بھی دریافت، ان تمام اکاؤنٹس سے بزدار دور میں ساڑھے 4 ارب روپے کی مبینہ ٹرانزیکشنز ہوئیں، نیب
مزید پڑھ »
فرح گوگی، احسن گجر کے نام پر 117 اکاؤنٹس کا انکشافنیب ذرائع کے مطابق ملزمان کیخلاف تحقیقات کے دوران 4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی منظر عام پر آگئے۔ تفصیلات جانیے: FarahGogi bushraBibi AhsanJamilGujar DailyJang
مزید پڑھ »
ایس بی سی اے کے مقتول اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا پوسٹ مارٹم مکمل ، اہم انکشافکراچی : ایس بی سی اے کے مقتول اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہرحسین کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ، جس میں ان کے سر، ہاتھوں اورگردن پر تشدد کے نشانات ہیں۔
مزید پڑھ »