وفاقی حکومت کا قائم کردہ کمیشن کالعدم قراردیا جائے اور عدلیہ کے امور میں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے: درخواستوں میں مؤقف
/ فائل فوٹو
اسلام آباد: عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر بلوچستان بارکونسل اوربلوچستان ہائیکورٹ بارنے بھی سپریم کورٹ میں درخواستیں دائرکردیں۔ بلوچستان کی وکلا تنظیموں نے اپنی درخواستوں میں سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہےکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئےگائیڈلائنز دی جائیں۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر ازخود نوٹس لے لیادرخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ وفاقی حکومت کا قائم کردہ کمیشن کالعدم قراردیا جائے اور عدلیہ کے امور میں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت عظمیٰ ہائیکورٹ ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرائے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے عدلیہ میں خفیہ اداروں کی جانب سے مبینہ مداخلت کا الزام لگایا گیا تھا جب کہ ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ ہم جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے تحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ویڈیو: مریم مسیحی برادری کی بستی پہنچ گئیں،ایسٹر کی مبارکباد، خواتین میں گھل ...مریم مسیحی برادری کی بستی پہنچ گئیں، ایسٹر کی مبارکباد، خواتین میں گھل مل گئیں ، ایسٹر کا کیک بھی کاٹا.
مزید پڑھ »
عدلیہ کی ادارہ سازی کی ضرورتکسی بھی جمہوری سماج میں عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ اپنے اپنے اداروں کی روایات کی...
مزید پڑھ »
عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوعہائی کورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے آئینی درخواست دائر کردی
مزید پڑھ »
دیکھنا ہوگا عدلیہ میں مداخلت کی روک تھام کا کیا بندوبست ہوسکتا ہے:صدر سپریم ...اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام ججوں نے حکومت پاکستان کے ساتھ انکوائری کمیشن پر اتفاق کیا ہے، ججوں کے خط میں اٹھائے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، عوام سچائی تک پہنچنے کا حق رکھتے ہیں کہ عدلیہ میں مداخلت کب سے ہورہی ہے، دیکھنا ہوگا عدلیہ میں مداخلت کی روک تھام کا کیا بندوبست ہوسکتا ہے۔ وہ...
مزید پڑھ »
6 ججوں کے خط کا معاملہ ، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگیاسلام آباد : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7رکنی لارجر آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
مزید پڑھ »
اعلیٰ عدلیہ کے 126 ججوں میں صرف 7 خواتینلا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے بتایا ہے کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے 126 میں خواتین کی تعداد 7 ہے۔ اعلیٰ عدلیہ میں سپریم کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ اور پانچ ہائی کورٹس شامل ہیں۔’عدلیہ کے شعبے میں خواتین‘ کے زیرِ عنوان مرتب کی جانے والی رپورٹ کا بنیادی مقصد پاکستان میں جج، سرکاری وکیلِ استغاثہ، عام وکیل اور عدلیہ سے جُڑے ہوئے دیگر عملے میں خواتین کی...
مزید پڑھ »