عرب امارات میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی arynewsurdu
اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایک گرام سونے کی قیمت میں 1.75 سے 2.50 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے کے آخر کے مقابلے میں اس ہفتے کے آخر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت ڈھائی درہم کم ہو کر 237.25 درہم تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 2 درہم کم ہو کر 220 درہم تک آگئی۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت پونے 2 درہم کم ہو کر 213 درہم ہوئی ہے جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا سوا دو درہم کمی کے ساتھ 182.5 درہم ہوگیا۔
زیورات کے ایک شوروم کے مینیجر کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں گولڈ مارکیٹ میں سونے کے زیورات کی طلب میں بہتری آئی ہے، قیمتیں کم ہونے پر لوگوں نے خریداری شروع کی ہے۔ زیورات کی طلب آئندہ ایام میں بڑھنے کی توقع ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عرب امارات میں حج اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلانمتحدہ عرب امارات میں حج اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، امارات میں 9 ذی الحج سے تعطیلات کا آغاز ہوگا۔
مزید پڑھ »
سمندری طوفان کی شدت میں مسلسل اضافہ، 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکانکراچی: (دنیا نیوز) بحریہ عرب میں موجود طوفان بائپر جوائے کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، سمندری طوفان 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »