علی امین گنڈاپور نے اتوار کو سنگ جانی کے جلسے میں اختلاف رکھنے والے صحافیوں کو کھلی دھمکیاں دیں اور خاتون صحافیوں کیلئے بھی غلیظ زبان استعمال کی تھی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے پی ٹی آئی کے جلسے میں صحافیوں کے خلاف نازیبا بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ،عمر ایوب اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اتوار کو سنگ جانی کے جلسے میں اختلاف رکھنے والے صحافیوں کو کھلی دھمکیاں دیں اور خاتون صحافیوں کیلئے بھی غلیظ زبان استعمال کی۔بائیکاٹ کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب انہیں منانے پریس گیلری پہنچے تو وہاں صحافیوں نے احتجاج کیا۔
اس موقع پر ایک خاتون صحافی نے کہا کہ الزامات کنٹینرز کے اسٹیج سے لگتے ہیں تو کارکن میڈیا کے دشمن ہوجاتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی جلسہ ایسا نہیں ہوا، جس میں صحافیوں پر پتھراؤ نہ کیا گیا ہو، صحافیوں کی عزت کرنے کا بیان بعد میں نہیں، کنٹینرز سے ہی آنا چاہیے۔تاہم عمر ایوب کی اس یقین دہانی پرکہ علی امین گنڈاپور بھی معافی مانگیں گے، رپورٹرز نے بائیکاٹ ختم کر دیا۔
دوسری جانب صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے ایک بیان میں کہاکہ معافی مانگنے تک گنڈاپور کی میڈیا کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پختونخوا صحافیوں سے متعلق نازبیا الفاظ پر معافی مانگیں، ایمنڈ کا مطالبہاس کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے کہا کہ علی امین اپنی سیاسی ناکامی کا ذمے دار میڈیا کو نہ ٹھہرائیں۔
ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے مطالبہ کیاکہ تحریک انصاف کو چاہیے کہ نازیبا الفاظ پر علی امین سے باز پرس کرے۔ادھر کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے بھی علی امین گنڈاپور کے معافی مانگنے تک کراچی میں ان کی میڈیا کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔علی امین سیاسی کے علاوہ کوئی اور عزائم لیکر پنجاب آئیں گے توپوری قوت سے جواب دیں گے: خواجہ آصف
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہر حال میں جلسے کے خواہش مند امین گنڈاپور اسلام آباد جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوشعلی امین اور اسد قیصر نے طے کیا تھا کہ انتظامیہ جہاں روکے وہاں جلسہ ہوگا: ذرائع
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پختونخوا صحافیوں سے متعلق نازبیا الفاظ پر معافی مانگیں، ایمنڈ کا مطالبہعلی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے متعلق انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب گفتگو کی ان پر سنگین الزامات عائد کیے اور دھمکیاں دیں جو ناقابل برداشت ہیں: ایمنڈ
مزید پڑھ »
علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کو دھمکیاں، خاتون صحافیوں کیلئے بھی نازیبہ زبان کا استعمالعلی امین گنڈاپور نے خاتون صحافیوں کیلئے بھی نازیبہ زبان استعمال کی اور صحافیوں کو دھمکاتے ہوئے کہا میں حریف صحافیوں کو ننگا کروں گا
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت علی امین گنڈاپور کی جلسے کی تقریر اور بیانات سے ناراضعلی امین نے صحافیوں کے علاوہ اداروں پر غیر ضروری تنقید کی، انہوں نے جلسے میں تقریر سے قبل کسی رہنما کو اعتماد میں نہیں لیا: پی ٹی آئی ذرائع
مزید پڑھ »
صحافتی تنظیموں کا علی امین کے صحافیوں سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگنے کا مطالبہگنڈاپورکے معافی مانگنے تک لاہورمیں انکی میڈیا کوریج کا بائیکاٹ کیا جائیگا، صدر لاہور پریس کلب کا اعلان
مزید پڑھ »
9 مئی کا مجرم غلیظ بیانات کی وجہ سے امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے: مریم اورنگزیبپنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کو دھمکیوں اور خاتوں صحافیون کیلئے نازیبہ زبان کے استعمال پر ردعمل
مزید پڑھ »