لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آئے
افسوسناک واقعے پر ردعمل ظاہرکیاہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کل کے واقعے سے ثابت ہو گیاکہ ملک میں حکومتی ایڈمنسٹریشن اور گورننس کا مکمل بریک ڈاو ن ہے،بتایا جائے کہ ابھی تک کیا تحقیق اور کارروائی ہوئی ہے۔وکلا ہنگامی آرائی میں وزیراعظم کے بھانجے بھی ملوث ہیں،ان کیخلاف کارروائی ہوگی؟صحافی کے سوال پر سی سی پی او نے واضح جواب دیدیا
کل پی آئی سی میں جو ہوا قابل مذمت ہوا مگر جو تباہی اور نحوست عمران صاحب کی حکومت میں آئی، وہ پاکستان میں نہ کبھی دیکھی اور نہ سنی تھی عمران صاحب ثابت ہو گیا کہ آپ کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے انہوں نے کہاعمران صاحب آپ نے اپنی نااہلی اور نالائقی سے ہنستے بستے ملک کو انتشار کا شکار کردیا ہے۔پی آئی سی کے واقعہ کی وجہ وہ منفی رویے ہیں جو آپ نے عوام کو تحفے میں دئیے ہیں۔عمران صاحب آپ اور آپ کی نااہل اور نالائق حکومت کو بے شرمی کا ایوارڈ ملنا چاہئیے...
مریم نے کہاعمران صاحب آپ کی حکمت عملی پارلیمان، پی ٹی وی اور سرکاری عمارات پر حملہ کرنا ہے،عمران صاحب آپ کی حکمت عملی منتخب وزیراعظم کو گلے سے پکڑ کر گھسیٹ دو ہے۔عمران صاحب آپ کی حکمت عملی ”جلاو، گھیراو، مارو، ماردو“ہے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی آئی سی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، وزیراعظم عمران خان کا بھانجا بھی ملوث نکلالاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں ہونے والی توڑ
مزید پڑھ »
وزیراعظم عمران خان نے فیصل جاوید کو کونسی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا؟ جانئےاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی میڈیا ٹیم میں اضافہ کرتے ہوئے
مزید پڑھ »
مودی کی مسلسل دھمکیاں ایٹمی جنگ کاسبب بن سکتی ہیں،عمران خاناسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت میں بھارت
مزید پڑھ »
جو تباہی عمران خان کی حکومت میں آئی اس سےپہلے نہیں دیکھی ، مریم اورنگزیبجو تباہی عمران خان کی حکومت میں آئی اس سےپہلے نہیں دیکھی ، مریم اورنگزیب ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »