اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے
— فوٹو:فائل۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 3 کیسز میں ضمانت خارج کی گئی تھی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی راولپنڈی 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت کے باوجود ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروائے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف راولپنڈی میں 28 ستمبر اور 5 اکتوبر کو بھی دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی انہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ یہ سیٹ کی قیمت زیادہ لگانے کی شہادت کا معاملہ ہے، دباؤ کا معاملہ ابھی ثابت کرنا ہے، ٹرائل کے دوران عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت واپس ہو سکتی ہے۔واضح رہے قومی احتساب بیورو نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں 13 جولائی 2024 کو گرفتار کیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت؛ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکیعمران خان نے توشہ خانہ 2 کیس میں وکیل مقررکرنے کے لیے وقت مانگ لیا
مزید پڑھ »
توشہ خانہ ٹو کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت منظورعدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے
مزید پڑھ »
توشہ خانہ کیس میں گرفتار بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد جیل سے رہاتوشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے
مزید پڑھ »
وزیر دفاع نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیانہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف
مزید پڑھ »
توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظوراسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی
مزید پڑھ »
توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ، کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعامیں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب پراسیکیوٹر کا مؤقف
مزید پڑھ »