اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی نا اہلی کے خلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ سپریم کورٹ میں درخواست بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل علی ظفر کی وساطت سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی...
عمران خان کی نااہلی کیخلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائراسلام آباد بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی نا اہلی کے خلاف زیر التواء اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
سپریم کورٹ میں درخواست بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل علی ظفر کی وساطت سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، درخواست گزار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کرنے کے بعد پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کی کارروائی جاری ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات زیر التواء ہیں، سپریم کورٹ میں زیر التواء کیس کی وجہ سے ہائی کورٹس میں کارروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی ہے۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ان مقدمات کی وجہ سے درخواست گزار بانی پی ٹی آئی ممبر اسمبلی منتخب نہیں ہو پا رہے، زیر التواء اپیل کی وجہ سے درخواست گزار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی نا اہلی کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا...
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپنی نااہلی کے خلاف 10 جنوری 2024 کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔چھوٹی سی بچی جس کی آواز ارم محمود کو لاہور سے 600 کلومیٹر دور ایک جھونپڑی تک لے گئی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے نااہلی کیخلاف زیرالتوا اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیانااہلی کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی ممبر اسمبلی نہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہو سکتے ہیں، عمران خان کی زیر التوا کیس پر جلد سماعت کی استدعا
مزید پڑھ »
ججوں پر نامناسب ریمارکس؛ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقررلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر کل سماعت کریں گے
مزید پڑھ »
یہ کیس صرف تب ختم ہوگا جب احمد فرہاد عدالت میں پیش ہوگا: اسلام آباد ہائیکورٹہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹانے کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا مسترد کردی
مزید پڑھ »
عدت نکاح کیس:عمران خان، اہلیہ کی سزا معطلی، سزا کے خلاف اپیلوں پر جلد سماعت ...اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔ ڈان نیوز کے مطابق سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کی، پی ٹی آئی وکیل عثمان ریاض گل اور...
مزید پڑھ »
عمران خان پر سنگین مقدمات درج کرنے کے فیصلے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 10 جون کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر...
مزید پڑھ »
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر دلائل طلباسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر 11 جون کو دلائل طلب کر لئے۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل خالد یوسف چودھری، سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش...
مزید پڑھ »