عمران خان کا ساتھ دینے سے متعلق پرویزالہٰی کا اہم اعلان ARYNewsUrdu ImranKhan
قریبی رفقا کی جانب سے ساتھ چھوڑنے کے بعد تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی کا عمران خان سے متعلق دوٹوک بیان آگیا۔
پرویزالہٰی نے عمران خان کا ڈٹ کر ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ دیوار کی طرح کھڑے ہیں اقتدار آنے جانےکی چیز ہے یہ اختیار صرف اللہ کے پاس ہے جو عزت اللہ دیتا ہے اسےکوئی بھی نہیں لے سکتا۔پرویزالٰہی نے کہا کہ مجھے عمران خان نے جو بھی عہدہ دیا ہے میں نے اس سے وفا کی، میں بالکل چوہدری وجاہت کیخلاف نہیں ہوں چوہدری وجاہت نےجو بھی فیصلہ کیا ہے مجھےاس پر کوئی رنج نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری وجاہت کے فیصلے پر مونس الٰہی کو بھی کوئی رنج نہیں ہے مونس الٰہی اور میں عمران خان کیساتھ دیوار کی طرح کھڑےہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانیے کی مکمل حمایت کرتے ہیں فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے اور یہ ہمارا اپنا وطن ہے غلط فہمیاں ایک الگ چیز ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہونےچاہئیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان امریکی خاتون رکن کانگریس کی منتیں کر رہا ہے: خواجہ آصفعمران خان جھوٹ بولنے کا ماسٹر ہے، لیکن اب اسکا جھوٹ چل نہیں رہا: وزیر دفاع
مزید پڑھ »
آئین ٹوٹ چکا، ملک نظریہ ضرورت پر چل رہا ہے، عمران خانجیسے مجھے پکڑ کر لے گئے دنیا میں تصویریں جا رہی تھیں، پوچھتا ہوں کیا رد عمل نہیں آنا تھا؟ تفصیلات جانیے: ImranKhanpti PTIOfficial PMLN DailyJang
مزید پڑھ »
عمران خان کو 23 مئی کو پھر گرفتاری خدشہچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 23 مئی کو نیب پیشی کے موقع پر اپنی گرفتاری کا پھر سے امکان ظاہر کیا ہے۔ DailyJang
مزید پڑھ »
عمران خان کو پاکستان کے سفارتی تعلقات خراب کرنے کا حق نہیں، ملک محمد احمد خانجن پارٹی ارکان کا 9 مئی کے واقعات سے تعلق نہیں وہ گرفتار نہیں ہوئے، عمران خان نے پاکستان کی معیشت اور سیاست تباہ کی۔ تفصیلات جانیے: PMLN PTIOfficial ImranKhanpti DailyJang
مزید پڑھ »