عمران خان نے نیب کے 19 مئی کے نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا

پاکستان خبریں خبریں

عمران خان نے نیب کے 19 مئی کے نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 24NewsHD
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 51%

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب کے 19 مئی کے نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا

عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ نیب کے بھیجے گئے نوٹس سے واضح ہے کہ ان الزامات کی بنیاد وفاقی کابینہ کی جانب سے دسمبر 2019 میں رازدارانہ معاہدے کی منظوری ہے، 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ہے جس سےکسی قسم کا کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ میں ذاتی طور پر این سی اے اور ملک ریاض کے درمیان طے شدہ معاہدے کا حصہ نہیں تھا لہذٰا اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں، نیب کی جانب سے کرپشن کے الزامات من گھڑت، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ میں نے یا میری اہلیہ نے ٹرسٹی کےطور پر کسی بھی اراضی یا دیگر ذرائع سے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا، کابینہ نے اس رازدارانہ معاہدے کی منظوری متفقہ طور پر قانون کے مطابق دی تھی، نیب میں پیش ہونے سے قبل جمع کروائے گئے گزشتہ جواب میں اپنے اعتراضات سے آگاہ کر چکا ہوں۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ نیب کی انکوائری رپورٹ 9 مئی کو میری غیرقانونی گرفتاری کے بعد موصول ہوئی تھی جو پولیس لائنز میں رہ گئی، درخواست ہے کہ انکوائری رپورٹ کی ایک کاپی میری زمان پارک کی رہائشگاہ پر پہنچائی جائے۔ عمران خان کی جانب سے جمع جواب میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے ضروری دستاویزات فراہم نہ کرنے کا الزام بھی غلط ہے، نیب کے کال اپ نوٹس کے جواب میں میری دسترس میں موجود تمام دستاویزات جمع کروائی جا چکی ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

24NewsHD /  🏆 19. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

انتخابات کیس: نگراں پنجاب حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب جمعانتخابات کیس: نگراں پنجاب حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب جمعنگراں پنجاب حکومت نے صوبے میں فوری انتخابات کی مخالفت کر دی اور اپنے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار سپریم کورٹ کا نہیں۔ DailyJang
مزید پڑھ »

عمران خان کو 23 مئی کو پھر گرفتاری خدشہعمران خان کو 23 مئی کو پھر گرفتاری خدشہچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 23 مئی کو نیب پیشی کے موقع پر اپنی گرفتاری کا پھر سے امکان ظاہر کیا ہے۔ DailyJang
مزید پڑھ »

نگران پنجاب حکومت نے صوبے میں فوری انتخابات کی مخالفت کردینگران پنجاب حکومت نے صوبے میں فوری انتخابات کی مخالفت کردیاسلام آباد: (دنیانیوز) پنجاب میں 14 مئی کے انتخابات سے متعلق کیس میں نگراں پنجاب حکومت نے صوبے میں فوری انتخابات کی مخالفت کردی اور اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔
مزید پڑھ »

وفاقی حکومت کی بھی 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعاوفاقی حکومت کی بھی 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعااسلام آباد : وفاقی حکومت نے بھی 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-06 14:35:12