پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا، عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے بیان پر صوبائی وزیر اطلاعات کا ردعمل
عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملنا، عظمی بخاریوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملنا۔
عظمیٰ بخاری نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی برسی آنے والی ہے ایسا بدترین دن پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوسکتا، ایک سیاسی جماعت جب باہر نکلتی ہے پولیس والوں کے سر کھولے جاتے ہیں، 2012 سے 2024 تک انکا وطیرہ رہا ہے کہ نقصان ہی کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں دہشت گردوں پر ضرور پابندی ہوگی۔
عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے بیان پر صوبائی وزیر اطلاعات نے ردعمل میں کہا کہ پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا، اس شعر میں شاعر این آر او مانگنا چاہتا جو اسے نہیں ملنا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں تو کبھی آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر جاکر بیٹھ جاتے ہیں، پاکستان کی کچھ بہتری ہونے لگتی ہے تو یہ لوگ کہتے ہیں ہم چڑھائی کردیں گے۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کی 2 ماہ کی حکومت نے نتائج دینا شروع کردیئے ہیں، پنجاب میں آٹے کے تھیلے میں 8 سو روپے کی کمی ہوئی ہے، سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے اور یہ کمی جاری رہے گی۔بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیاعوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ہمارے کچھ لوگ مخالفین سے رابطے میں ہیں جو پارٹی توڑنا چاہتے ہیں: عمران خانوہی لوگ بشریٰ بی بی پر بھی امریکی ایجنٹ ہونےکا الزام لگا رہے ہیں، حتمی فیصلے کور کمیٹی کرےگی، بانی پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
اسرائیل غزہ میں جنگ بندی نہ کرکے بہت بڑی غلطی کررہا ہے، امریکی صدرامریکی صدر نے کہا کہ نیتن یاہو غزہ میں جو پالیسی اپنا رہے ہیں میں اس سے متفق نہیں، وہ جو کچھ کررہے ہیں ٹھیک نہیں
مزید پڑھ »
بابراعظم لیجنڈری عمران خان کا ریکارڈ توڑنے سے محض 10 میچز دورفتوحات کے لحاظ سے عمران خان پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان رہے ہیں
مزید پڑھ »
انگلینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، جوفرا آرچراسٹار انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے کہا ہے کہ وہ ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں جبکہ وہ مزید انجریز سے نمٹنے کے قابل نہیں ہیں۔
مزید پڑھ »
پنجاب حکومت کی اہم افسران وفاق کو دینے سے معذرت، آئی جی اسلام آباد کیلئے نامزد افسر کو ریلیو کرنے سے انکارمحسن نقوی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کوپی سی بی میں لے جانا چاہتے ہیں تاہم پنجاب حکومت نے انہیں پی سی بی میں رپورٹ کرنے سے روک دیا: ذرائع
مزید پڑھ »
میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں، عمران عباس سوشل میڈیا پیجز پر برس پڑےاُن لوگوں کا عُمرہ قبول ہوگا جو دوسروں کے پیسے لیکر بھاگے ہوئے ہیں اور خانہ کعبہ سے تصاویر پوسٹ کررہے ہیں؟ عمران عباس
مزید پڑھ »