عمران خان کی فوجی تحویل ناممکن نہیں اگر قانونی سازی کرنا پڑی تو ہوگی، جلاؤ گھیراؤ کیا تو پھر فائنل راؤنڈ ہوگا، گفتگو
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کی طرف آنا خوش آئند ہے، فیض حمید کی چارج شیٹ کے بعد تحریک انصاف کی صفوں میں ماتم بچھا ہوا ہے، عمران خان جتنی جلدی بشریٰ بی بی سے جان چھڑا لیں اُن کے لیے اچھا ہوگا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب یہ مذاکرات کیلیے ڈسپیرٹ ہوگئے ہیں جبکہ پہلے تو یہ جس کو گالیاں دیتے اور الزامات لگاتے تھے اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات کرنا چاہتے تھے، اب وہ فرشتوں سے ہٹ کر انسانوں سے بات کرنے پر راضی ہوگئے ہیں، مگر یہ خوش آئند بات ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ اور ارشد شریف کا کیس جب کھلے تو عمران خان کے پیروں سے زمین نکل جائے گی، اس کیس میں بہت بڑا تعلق نکلے گا اور نظر آئے گا، عمران خان کیوں چاہتے تھے فیض حمید چیف بن جائیں؟ وہ ہمارا کون لگتا ہے؟ اگر پالیسی ٹھیک ہے تو سب اُس پر چلیں گے۔
سینیٹر نے کہا کہ ’یہ جو کل، پرسوں سے مہم شروع ہونی ہے جو غالبا بیرون ملک بیٹھا جبران الیاس یا کوئی بھی کررہا ہے اُس کا مقصد ایس آئی ایف سی کو نقصان پہنچانا ہے اور یہ سب کچھ سازش کے تحت ہی ہورہا ہے‘۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کے مسئلے کا اگلے ہفتے تک مثبت راستہ نکل آئے گا، مولانا کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور اب اسکا ازالہ بھی کرنا ہے، وزیر اعظم اٹھ کر جائیں۔ اس حکومت اور ن لیگ میں جو اہم آدمی ہے جس کا ووٹ ہے وہ نواز شریف صاحب ہیں، انہیں بیان دینا چاہیے اگر وہ مدارس کے معاملے پر بیان نہیں دیں گے تو پھر ہم اُن کی پارٹی اور حکومت کو چارج شیٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریپ سب ہوتے ہیں، کوئی خوشی سے اور کوئی غلطی سے، خان صاحب بھی ایسے ہی ہیں کہ جس دن اُن کی آںکھ کھل جائے گی وہ سب کچھ ختم کردیں گے، بشریٰ بی بی ملک، جمہوریت، عمران خان کی زندگی اور سیاست کو نقصان دے رہی ہیں، ریاست کو نقصان دے رہی ہیں پھر عمران خان کو فوری جان چھڑانی چاہیے، عمران خان پاکستان کا پاپولر لیڈر ہے، جس سے نقصان ہوجائے تو اُسے ایلیمینٹ کردیا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان کی زندگی کو بشریٰ بی بی، گنڈا پور سے خطرہ ہے، فیصل واؤڈاہمیں خان کی زندگی عزیز ہے اور بانی پی ٹی آئی کو ان لوگوں سے بچانا ہے، ایکس پر بیان
مزید پڑھ »
عمران خان، بشری بی بی، علیمہ خان اور پارٹی رہنماؤں میں احتجاج کی ناکامی پر تکرارتکرار کے دوران مشال یوسفزئی نے فیصل چوہدری پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مانیٹرنگ کمیشن کو روکنے کی کوشش کی
مزید پڑھ »
سینیٹر فیصل واوڈا: بشریٰ بی بی عمران خان کی زندگی میں آئیں پھر خلاف اداروں ہوگئیسینیٹر فیصل واوڈا نے جیو نیوز کے پروگرام میں قیاس کیا کہ 7 عورتوں کا گینگ عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا چاہتاہے۔ واوڈا نے بشریٰ بی بی کو عمران خان کی زندگی میں آئیں پھر خلاف اداروں ہوگئی کہنا کیا۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد میں عمران خان اور کارکنان کے خلاف 8 مقدمات درج کرلیےاسلام آباد کے تھانوں نے اسمبلی ایکٹ کے تحت عمران خان، بشری بی بی، علی امین اور ہزاروں کارکنان کے خلاف 8 مقدمات درج کرلے گئے۔
مزید پڑھ »
گولی چلی ہے تحقیقات ضرور ہونی چاہیے،لاپتہ کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، بیرسٹر گوہربشری بی بی کا سیاست میں آںے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ صرف کارکنوں کیلیے احتجاج کا حصہ بنتی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
عمران خان کو بچانے کیلیے تحریک انصاف میں کوئی مخلص نہیں، فیصل واوڈاایک مخصوص ٹولہ عمران خان کی تکلیفوں کو بڑھا رہا ہے ، سینیٹر فیصل واوڈا
مزید پڑھ »