عمران خان کی ذہنیت ہے اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ ، الیکشن کمیشن سب ان کے کہنے پرچلیں، شرجیل میمن

پاکستان خبریں خبریں

عمران خان کی ذہنیت ہے اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ ، الیکشن کمیشن سب ان کے کہنے پرچلیں، شرجیل میمن
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 83 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 37%
  • Publisher: 53%

عمران خان نے دھرنے میں بھی سول نافرمانی کی بات کی تھی، سینیر وزیر سندھ

سندھ کے سینیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ذہنیت ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ، عدلیہ سب ان کے کہنے پر چلیں۔

کراچی میں نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ذہنیت آمرانہ ہے۔ کل عمران خان کورٹ سے اٹھ کر چلے گئے۔ عدالتوں کو اس طرح جھکایا نہیں جا سکتا۔ مختلف سیاسی جماعتیں بھی عدالتوں کا سامنا کرتی آئی ہیں۔ جو ایسے مقدمات بناتے ہیں وہ خود بھی آج مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ عدالتوں پراعتماد ہونا چاہیے انہیں متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی سول نافرمانی کا کہا تھا۔ پی ٹی آئی کے پاس لوگوں کو دینے کے لیے صرف انتشار ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کل آل پارٹیز کانفرنس رکھی جس میں پی ٹی آئی شریک نہیں ہوئی حالانکہ یہ کام پی ٹی آئی کو خود کرنا چاہیے تھا۔ کے پی میں حالات خراب ہوتے جارہے ہیں مغرب کے بعد پولیس سڑکوں پر نظر نہیں آتی۔

صوبائی سینیر وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن جب عمران خان کے کہنے پر نہیں چلا تو انہوں نے سب سے زیادہ متنازع سکندر سلطان راجا کو بنایا۔ عمران خان کی ذہنیت ہے اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن سب ان کے کہنے پر چلیں۔ عمران خان نے دھرنے میں بھی سول نافرمانی کی بات کی تھی۔ عمران خان نے کہا تھا کہ ملک سے باہر سے پیسہ سرکاری ذرائع سے نہیں بلکہ حوالہ ہنڈی سے بھیجیں۔ ان کی سوچ کے ملک میں ہرچیز کو آگ لگا دی...

شرجیل میمن نے کہا کہ آج بھی یہ مثبت سوچ کے ساتھ آجائیں اور اعتراف کریں کہ ہم نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ پی ٹی آئی کے پاس نوجوانوں کو دینے کے لیے صرف انتشار ہے۔ منفی سوچ کبھی پائیدار نہیں ہوتی۔ پی ٹی آئی کی ترجیح یہ ہے کہ ہمیں کس طرح وفاق پر حملہ کرنا ہے۔ آئینی عدالتیں بنائی گئی ہیں۔ صوبہ سندھ نے پہل کی اور آئینی عدالتیں قائم کیں۔Dec 04, 2024 10:20 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عمران خان نے پاکستان کی سیاست کو آلودہ کردیا ہے، شرجیل میمنعمران خان نے پاکستان کی سیاست کو آلودہ کردیا ہے، شرجیل میمنعمران خان وہی ہیں جنہوں نے جعلی الیکشن جیت کر ایکسٹینشن دی، سینیر وزیرسندھ
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی کی دشمنی پاکستان سے ہے یہ اربوں روپے دے کر ملک کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، شرجیل میمنپی ٹی آئی کی دشمنی پاکستان سے ہے یہ اربوں روپے دے کر ملک کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، شرجیل میمنوزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنوں اور جلسوں کی شرط پر ہوئی، عظمی بخاریپی ٹی آئی کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنوں اور جلسوں کی شرط پر ہوئی، عظمی بخاریعمران خان کی سیاسی زندگی ڈیل اور ڈھیل کے گرد گھوم رہی ہے، وزیراطلاعات پنجاب
مزید پڑھ »

شرجیل میمن: عمران کی رہائی کے بجائے عوام کی بہتری کیلئے نکلیںشرجیل میمن: عمران کی رہائی کے بجائے عوام کی بہتری کیلئے نکلیںسندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو عمران خان کی رہائی کے بجائے عوام کی بہتری کے لیے نکلیں تو عوام ساتھ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہو رہی ہے اور تمام حکومتوں کو عوام کی امیدوں پر پورا اترنا چاہیے۔
مزید پڑھ »

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے الیکشن کمیشن اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کرلیسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے الیکشن کمیشن اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کرلیسینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کرکے صوبے میں آبادی کے حساب سے اقلیتوں کی نشستیں کو مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
مزید پڑھ »

عمران خان اعلان کر کے کہ اگر مذاکرات ناکام رہیں تو 14 دسمبر سے نافرمانی کی تحریک شروع کریں گےعمران خان اعلان کر کے کہ اگر مذاکرات ناکام رہیں تو 14 دسمبر سے نافرمانی کی تحریک شروع کریں گےعمران خان نے حکومت کو خبر کی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-16 01:58:33