عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو مذاکرات کے لیے تین نکات پر بات کرنے کا کہا ہے
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ووٹ چوری کرکے آئین کی خلاف ورزی کی گئی، 8 فروری کو پی ٹی آئی نظریاتی پارٹی بنی، 1970 میں نظریاتی انتخابات ہوئے تھے، 1985 میں ضیاء الحق نے نان پارٹی انتخابات کرائے اور نظریاتی سیاست ختم کردی،8 فروری کو ہم سے آزادی، ٹکٹ اور پارٹی چھین لی گئی، جب سے پولنگ ہوئی ہے دنیا میں ایسی ووٹنگ نہیں ہوئی جو 8 فروری کو ہوئی۔
علیمہ خان نے کہا کہ علی امین اور بیرسٹر گوہر بھی آئے تھے، علی امین نے بتایا کہ بہت بہتر تیاریاں ہورہی ہیں، علی امین اور بیرسٹر گوہر نے اجازت مانگی کے اسٹیبلشمینٹ سے مذاکرات کریں اس پر عمران خان نے انہیں مذاکرات کی اجازت دے دی تاہم کہا کہ ہم ان سے 3 مطالبات پر بات کرسکتے ہیں ہم سیاسی جماعت ہیں ہمارے مذاکراتی دروازے کھلے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
’بات ان سے ہی ہوگی جن کے پاس پاور ہے‘، عمران نے گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو مذاکرات کی اجازت دیدیبانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہرسے ملاقات میں مذاکرات کےلیے حامی بھرلی ہے: عمران خان کے وکیل خالد یوسف کا دعویٰ
مزید پڑھ »
190 ملین پائونڈ ریفرنس، بریت کی درخواستوں پر آج سماعتعمران نے بہنوں علیمہ خان، عظمہ خان، نورین خان اور بھانجے قاسم خان سے ملاقات کی
مزید پڑھ »
پنڈی ٹیسٹ، اسپنرز کی تباہ کن بولنگ، انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 112 پر آؤٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 36 رنز کا ہدفدوسری اننگز میں نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
مزید پڑھ »
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، فوج کا مذاکرات سے انکار، برطانوی اخبار کی رپورٹعمران خان نے جیل میں عسکری قیادت سے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی تھی، برطانوی اخبار
مزید پڑھ »
فائنل کال آگئی ہم تیار ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخواعمران خان کی رہائی سمیت مطالبات تسلیم ہونے تک ہماری واپسی نہیں ہوگی، علی امین خان گنڈاپور
مزید پڑھ »
خواجہ شیراز کو آئینی ترمیم پر بیان کی وجہ سے اٹھایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئیانتظار پنجھوتہ کو بھی اٹھایا گیا اور ان کے ساتھ جو بھی ہوا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر
مزید پڑھ »