کے پی کے پولیس کا اسکواڈ اڈیالہ جیل پہنچ گیا
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جاری ہے۔
وزیراعلی علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے جاری ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی ملاقات میں موجود ہیں۔ قبل ازیں کے پی کے پولیس اور وزیرِاعلیٰ کا ایڈوانس اسکواڈ اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پہنچ گیا۔ وزیراعلی کے پی کے کے سرکاری پروٹوکول کو اڈیالہ جیل داخلے سے روک دیا گیا اور پروٹوکول میں شامل تمام مسلح سیکیورٹی گارڈز گیٹ 5 کے باہر کھڑے ہیں۔
وزیراعلی کے پی کے اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان یہ دو روز میں دوسری غیر معمولی ملاقات ہے۔ علی امین گنڈا پور اتوار 24 نومبر کو احتجاج اور مذاکرات پر پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج کی کال کل جمعرات کو ہونے والے مذاکرات کی کامیابی سے مشروط کر رکھی ہے۔عمران خان سے علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بھی ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی تھی جس میں 24 نومبر کے احتجاج سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ کانفرنس روم میں ہونے والی دونوں شخصیات کی اہم ملاقات کی وجہ سے عدالتی کارروائی بھی متاثر...
وزیراعلیٰ کے پی کے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایپکس کمیٹی اجلاس، 24 نومبر کے پی ٹی آئی کے احتجاج اور دیگر امور پر بات چیت کی۔Nov 18, 2024 02:26 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کی آج دوسرے روز بھی ملاقات متوقعکے پی کے پولیس کا اسکواڈ اڈیالہ جیل پہنچ گیا
مزید پڑھ »
190 ملین پائونڈ ریفرنس، بریت کی درخواستوں پر آج سماعتعمران نے بہنوں علیمہ خان، عظمہ خان، نورین خان اور بھانجے قاسم خان سے ملاقات کی
مزید پڑھ »
بانی پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اختلافات کی اندرونی کہانیعمر ایوب اور دوسرے رہنمابانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہتے تھے تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور بانی پی ٹی آئی کی ان سے ملاقات نہ ہوسکی: ذرائع
مزید پڑھ »
’بات ان سے ہی ہوگی جن کے پاس پاور ہے‘، عمران نے گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو مذاکرات کی اجازت دیدیبانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہرسے ملاقات میں مذاکرات کےلیے حامی بھرلی ہے: عمران خان کے وکیل خالد یوسف کا دعویٰ
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنوں اور جلسوں کی شرط پر ہوئی، عظمی بخاریعمران خان کی سیاسی زندگی ڈیل اور ڈھیل کے گرد گھوم رہی ہے، وزیراطلاعات پنجاب
مزید پڑھ »
عمران سے ملاقات میں کہا گیا سیاست پر بات نا کریں، تو کیا ہم موسم پر بات کریں؟ اسد قیصرکل ہم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے لیکن ہماری توہین کی گئی: رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »