عمران خان کو اتحادیوں سے نہیں اپنے لوگوں سے خطرہ ہے: چودھری شجاعت حسین

پاکستان خبریں خبریں

عمران خان کو اتحادیوں سے نہیں اپنے لوگوں سے خطرہ ہے: چودھری شجاعت حسین
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 83%

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنا ساتھی سمجھتے ہیں اور انہیں بھی چاہئے کہ ہمیں اپنا ساتھی سمجھیں نہ کہ دشمن۔ عمران خان کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں، اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اتحادی ہونے کے علاوہ ساتھی بھی ہیں، ساتھ نبھانا خوب جانتے ہیں، ہماری پارٹی بے شک چھوٹی ہے لیکن تجربے کے لحاظ سے دوتہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بھی کر چکے ہیں۔

ق لیگی سربراہ کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی کے بیانات سچائی اور حب الوطنی کی عکاسی کرتے ہیں، اتحادی ہمیشہ اتحاد اور مساوات پر یقین رکھتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ساتھی سمجھتے ہیں اور انہیں بھی چاہئے کہ ہمیں اپنا ساتھی سمجھیں نہ کہ دشمن، ہمارے بیانات کا بعض دوست ان کا غلط مطلب نکال کر عمران خان کو کلپ دکھا کر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں، اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے، گارڈین کی غلط خبر پر ہم نے تین ماہ میں مقدمہ جیت لیا تھا، دیکھتے ہیں کہ شہبازشریف لندن میں کیس کہاں تک چلاتے ہیں۔ ق لیگی سربراہ کا کہنا تھا کہ جو بھی آئے جائے ایک چیز یاد رکھے کہ ن لیگ کا ووٹ بینک نوازشریف کا ہے، شہبازشریف نوازشریف کے سامنے زیرو ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کلیم امام کو عہدے سے ہٹایا جائے: وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو ایک اور خطکلیم امام کو عہدے سے ہٹایا جائے: وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو ایک اور خط
مزید پڑھ »

غربت سے تنگ ماں نے شیرخوار بچی کو 10 ہزار میں فروخت کردیاغربت سے تنگ ماں نے شیرخوار بچی کو 10 ہزار میں فروخت کردیاممبئی: بھارتی شہر ممبئی میں غربت سے تنگ ماں نے اپنی نوزائیدہ بچی کو 10 ہزار روپے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو فروخت کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں غربت سے تنگ ماں نے اپنی نومولود بچی 10 ہزار روپے میں فروخت کی، پولیس نے بروقت کارر
مزید پڑھ »

کراچی پہنچنے والے چینی سامان کو ریلیز کرنے سے انکارکراچی پہنچنے والے چینی سامان کو ریلیز کرنے سے انکارچین سے کورونا وائرس کو پاکستان آنے سے روکنے کے لیے پاکستانی حکام نے چین کے راستے کراچی بندر گاہ تک پہنچنے والے سامان کو ریلیز کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »

کورونا وائرس سے امریکہ کو معیشت میں ’بہتری کی امید‘کورونا وائرس سے امریکہ کو معیشت میں ’بہتری کی امید‘امریکہ کے سیکرٹری برائے تجارت ولبر روس نے کہا ہے کہ چین میں پھیلنے والا مہلک کورونا وائرس امریکہ کی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے اس بیان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-26 14:10:21