عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، وفاقی پولیس کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

پاکستان خبریں خبریں

عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، وفاقی پولیس کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 83%

عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، وفاقی پولیس کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع Imrankhan PTI PDM PPP PMLN Islamabad Punjab pakistan lahore

عدالت کو جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 18 مارچ کو پیشی کے دوران صورتحال خوفناک رہی، ان کی گاڑی کے ساتھ بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان موجود تھے، ڈنڈا بردار کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 34 پولیس اہلکار، 3 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پولیس کی 2 گاڑیاں، 3 موٹر سائیکل، 7 پرائیویٹ موٹر سائیکل کو نذر آتش کیا گیا، تحریک انصاف کے کارکنوں نے 60 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان کیا، جوڈیشل کمپلیکس کی کھڑکیوں کے شیشے، فرنیچر کو نقصان پہنچایا گیا، کارکنان کے خلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے، مقدمات تھانہ گولڑہ اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہیں۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کے نتیجے میں 355 کارکنان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں سے 245 کو شناخت پریڈ، 68 کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا، عمران خان نے منصوبہ بندی کے تحت کارکنان کو جوڈیشل کمپلیکس پر جان بوجھ کر حملے کی ہدایت کی، چنانچہ وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، جوڈیشل کمپلیکس حملے پر تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی۔

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا، 18 مارچ کو پیشی کے دوران امن و امان کی صورتحال شدید متاثر رہی، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، ہائیکورٹ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ثاقب نثار کا جرم وطن بیچنے سے کم نہیں، پرویز رشیدثاقب نثار کا جرم وطن بیچنے سے کم نہیں، پرویز رشیدمسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ، سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ثاقب نثار اپنے حلف کی غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھ »

عمران خان کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاریعمران خان کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاریاسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
مزید پڑھ »

ثاقب نثار کی آڈیو نے توہین عدالت کیس کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ کردیا، وزیر قانونثاقب نثار کی آڈیو نے توہین عدالت کیس کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ کردیا، وزیر قانونحکومتی شخصیات کو توہین عدالت کے کٹہرے میں کھڑاکرنے کی فرمائش نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے: اعظم نذیر تارڑ
مزید پڑھ »

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئیسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئیاسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں وہ توہین کی عدالت کی درخواست پر رہنمائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھ »

پنجاب انتخابات: تحریک انصاف نے متعدد حلقوں کے امیدوار تبدیل کر دیئےپنجاب انتخابات: تحریک انصاف نے متعدد حلقوں کے امیدوار تبدیل کر دیئےتفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت ریویو کمیٹی نے اعتراضات کی درخواستوں کا جائزہ لیکر ٹکٹوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا، تحریک انصاف کی طرف سے تبدیل شدہ حلقوں
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-13 18:42:37