عمر شریف کی بیٹی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کرنیوالے ریکٹ کا شکار - Pakistan - Dawn News

پاکستان خبریں خبریں

عمر شریف کی بیٹی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کرنیوالے ریکٹ کا شکار - Pakistan - Dawn News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 51%

ڈاکٹر نے آزاد کشمیر کے کسی نامعلوم مقام پر عمر شریف کی بیٹی کے گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کی تھی۔ UmerSharif Illegal_Transplant Organ_Transplant Health DawnNews مزید پڑھیں:

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے اور ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے بحریہ ٹاؤن میں ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر فواد ممتاز کے گھر پر چھاپہ مارا۔کے مطابق یہ چھاپہ اس اطلاع پر مارا گیا کہ ڈاکٹر فواد نے آزاد کشمیر کے کسی نامعلوم مقام پر معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کے گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کی تھی جس کے بعد سنگین طبی پیچیدگیوں کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔

اس سلسلے میں ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ لاہور جنرل ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر فواد ممتاز پنجاب کے مختلف حصوں میں اعضا کی تجارت کا نیٹ ورک چلانے کے حوالے سے بدنام ہیں۔ عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر فواد گرفتاری سے بچنے کے لیے پہلے ہی گھر سے فرار ہوچکے تھے جس کے باعث ٹیم کو لوٹنا پڑا۔خیال رہے کہ ایف آئی اے اور ایچ او ٹی اے کی مشترکہ ٹیم نے یہ کارروائی عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کی شکایت پر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی بہن حرا شریف ڈاکٹر فواد ممتاز کی جانب سے کی گئی گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کے باعث وفات پاگئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر فواد نے گردے کی پیوندکاری کے لیے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے لیے تھے اور انہیں آزاد کشمیر کے کسی نامعلوم مقام پر لے گئے تھے جہاں آپریشن کے ایک ہفتے بعد انہیں سنگین طبی پیچیدگیاں لاحق ہوگئیں تھیں۔ جواد عمر نے الزام لگایا کہ ان بہن کو رائیونڈ روڈ کے ایک نجی ہسپتال میں تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا جہاں سنگین طبی پیچیدگیوں کے باعث پیر کی رات ان کا انتقال ہوگیا۔تاہم جواد عمر نے اس مقام، عمارت یا سڑک کے حوالے سے لاعلمی کی اظہار کیا کہ جہاں ان کی بہن کا آپریشن کیا گیا تھا۔ عہدیدار نے بتایا کہ ان کی درخواست میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایچ اور ٹی اے نے ایک 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

Dawn_News /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر انتقال کر گئیںعمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر انتقال کر گئیںعمر شریف کی صاحبزادی کا انتقال کس وجہ سے ہوا؟ تفصیلات یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »

مزاحیہ اداکار عمر شریف کی بیٹی لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گئیںمزاحیہ اداکار عمر شریف کی بیٹی لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گئیںلاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )سٹیج و ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار عمر شریف کی
مزید پڑھ »

معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی انتقال کرگئیں - ایکسپریس اردومعروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی انتقال کرگئیں - ایکسپریس اردوحنا شریف گزشتہ کچھ عرصے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-10 18:12:37