عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

پاکستان خبریں خبریں

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 83%

چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران ، محکمہ موسمیات ، نیوی اور سپارکو کے افسران کے ماہرین بھی شریک ہیں۔

سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں ضلعی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی سربراہی مفتی عبدالرحمان ٹھٹھوی نے کی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان میں عید الفطر اتوار کو ہو گی، چاند کی پیدائش ہوچکی، غروب آفتاب کے بعد سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں دیکھا جا سکے گا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں علم حاصل کرنے کی جستجو کی تعلیم دیتا ہے، چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29 دن سے کچھ زیادہ لگتا ہے، سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا، سورج غروب ہونے اور چاند نکلنے میں 38 منٹ کا فرق ہونا چاہیے، چاند کی اونچائی 6.5 ڈگری ہونی چاہیے، چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9 ڈگری کا ہونا چاہیے، 22 مئی کی رات 10 بجکر 39 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فواد چاند چاند کھیل رہے ہیں، عید کا فیصلہ علماء ہی کریں گے، وزیر مذہبی امورفواد چاند چاند کھیل رہے ہیں، عید کا فیصلہ علماء ہی کریں گے، وزیر مذہبی اموروزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری میرے اچھے دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، مگر عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے ۔
مزید پڑھ »

سعودی عرب میں عید کا چاند کب نظر آئے گا؟سعودی عرب میں عید کا چاند کب نظر آئے گا؟سعودی عرب میں عید کا چاند کب نظر آئے گا؟ ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »

محکمہ موسمیات کی عید کا چاند کل نظر آنے کی پیشگوئی - ایکسپریس اردومحکمہ موسمیات کی عید کا چاند کل نظر آنے کی پیشگوئی - ایکسپریس اردوشوال کا چاند کل نظر آنے کی صورت میں عید الفطر اتوار کو ہوگی، محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-28 08:53:12