۔ سندھ میں لاک ڈاؤن 17مارچ کو نافذالعمل ہوا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب سندھ میں کاشت کی جانے والی سبزیوں کی فروخت شروع ہونا تھی مگر اچانک لاک ڈاؤن نے سبزیوں کی فصل پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
حالاتِ حاضرہ پر نظر رکھنے والوں کو یہ خوب اندازہ ہوگیا ہوگا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروباری بندش کے پاکستان سمیت دنیا بھر کے معاشی اور معاشرتی منظرنامے پر کس نوعیت کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
سندھ آباد گار چیمبر کے محمود نواز شاہ کا کہنا ہے کہ مارچ اور اپریل سبزیوں کا سیزن ہوتا ہے۔ پورے ملک سمیت ایران اور افغانستان میں سندھ کی کاشت کردہ سبزیاں فروخت ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ فصل کی کٹائی، پیکنگ، مال برداری اور منڈیوں تک پہنچانے پر بھی بھاری رقم خرچ ہوتی ہے اور ان کاموں کے سبب بہت سے لوگوں کے لیے آمدن کے مواقع پیدا ہوجاتے ہیں۔ ان تمام مراحل سے گزرنے کے بعد پیداوار سے ہونے والی آمدنی زمیندار اور ہاری کے درمیان تقسیم ہوتی ہے۔ تاہم موجودہ بحران کے باعث طلب میں ہونے والی کمی اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث سبزیوں کے دام گِرچکے ہیں۔
مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوٹل، شادی ہال، مٹھائی کی دکانوں کی بندش اور دودھ کی کمرشل کھپت میں زبردست کمی آنے کی وجہ سے دودھ کی کھپت 35 لاکھ لیٹر تک گرچکی ہے۔ یعنی پیداوار کے مقابلے میں 15 لاکھ لیٹر کم دودھ طلب کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں دالوں کی سالانہ کھپت 15 لاکھ ٹن ہے، جس میں سے مقامی پیداوار 4 لاکھ ٹن جبکہ 10 سے 11 لاکھ ٹن دالیں درآمد کی جاتی ہیں، جس کی کُل لاگت سالانہ 30 کروڑ ڈالر کے قریب قریب ہے۔ یہ دالیں کینیڈا، امریکا، میانمار اور آسٹریلیا سے بڑے پیمانے پر درآمد کی جاتی ہیں۔
سیریل ایسوسی ایشن کے سربراہ مزمل چیپل کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دال ملوں میں محنت کشوں کی دستیابی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ اس کے علاوہ دالوں کی پیکنگ کے لیے بیگز کی دستیابی بھی کم ہوگئی ہے کیونکہ بیگ بنانے کی کمپنی کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ چند ہفتے قبل تک فی کلو برائلر مرغی 250 سے 300 روپے میں دستیاب تھی مگر اب اس کی قیمت کم ہوکر 180 سے 200 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملک میں غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں ہے: وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹیملک میں غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں ہے: وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی CoronavirusPandemic Coronavirus CoronaInPakistan pid_gov
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے اثرات کی تصویری جھلک - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
لاک ڈاؤن، بیوی کے میکے جانے پر شوہر کی دوسری شادیلاک ڈاؤن، بیوی کے میکے جانے پر شوہر کی دوسری شادی CoronaLockdown
مزید پڑھ »
ایک ماہ میں تیسری مرتبہ شرح سود میں کمی، 2فیصد کمی کا اعلانایک ماہ میں تیسری مرتبہ شرح سود میں کمی، 2فیصد کمی کا اعلان StateBank_Pak InterestRate Decreased pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »