غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی

پاکستان خبریں خبریں

غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 99 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 43%
  • Publisher: 63%

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اب تک غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے 10 فوجیوں نے خودکشی کرلی۔اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے انکشاف کیا ہے کہ خودکشی کرنے والے فوجیوں میں سے کچھ نے غزہ میں عین حماس سے جھڑپ کے دوران اپنے ہاتھوں اپنی جان لے لی۔خودکشی کرنے والوں میں جوانوں کے ساتھ ساتھ میجر اور لیفٹیننٹ کرنل تک کے افسران بھی...

غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشیتل ابیبحماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اب تک غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے 10 فوجیوں نے خودکشی کرلی۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے انکشاف کیا ہے کہ خودکشی کرنے والے فوجیوں میں سے کچھ نے غزہ میں عین حماس سے جھڑپ کے دوران اپنے ہاتھوں اپنی جان لے لی۔خودکشی کرنے والوں میں جوانوں کے ساتھ ساتھ میجر اور لیفٹیننٹ کرنل تک کے افسران بھی شامل ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ نے فوجیوں کو ذہنی و نفسیاتی پر بری طرح متاثر کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خاص طور پر تیس اور چالیس کی عمر کے فوجیوں میں خودکشی کا رجحان زیادہ ہے اور اسرائیلی فوج کےلئے یہ انتہائی غیر متوقع صورتحال ہے جس سے اسے پہلے کبھی واسطہ پیش نہیں آیا اور...

عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ فوج میں خودکشیوں کا رجحان کم عمر جوانوں میں ہوتا ہے جو زیرتربیت ہوتے ہیں یا سروس کے ابتدائی سال میں ہوتے ہیں لیکن اسرائیل میں خودکشی کرنے والے فوجیوں کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔ ان حالات کی روشنی میں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان خودکشیوں کو بھی جنگ میں ہلاکت کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔ہاریٹز نے اپنی رپورٹ میں ایک فوجی افسر کی خودکشی کے واقعے پر روشنی ڈالی جو آپریشن الاقصیٰ طوفان کے آغاز کے دو ہفتے بعد اپنی کار میں مردہ ملا تھا اور تحقیقات میں پتہ چلا...

ہاریٹز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک فوج نے سرکاری طور پر 620 فوجیوں کو مردہ قرار دیا ہے تاہم فوج کے ریکارڈ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی اصل تعداد 637 ہے، اور یہ اضافی 17 فوجی وہ ہیں جو حادثات میں ہلاک ہوئے اور جنہوں نے خودکشیاں کیں لیکن انہیں سرکاری طور پر مردہ قرار نہیں دیا گیا۔اخبار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی فوج اہلکاروں کی خودکشیوں سے متعلق ڈیٹا کو چھپا رہی ہے اور اس سے پہلے بھی خودکشی کرنے والے فوجیوں کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کرنے سے مسلسل انکار...

اسرائیلی یونیورسٹی پروفیسر اور ماہر نفسیات یوسی لیوی بیلز نے خودکشی کے ان واقعات کو بہت حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم لڑائی کے دوران خودکشی کرنے کے عادی نہیں ہیں، اس طرح کے واقعات عام طور پر اس وقت پیش آتے ہیں جب لڑائی ختم ہو جاتی ہے، جب فوجی جنگ کے بعد کے ٹراما اور احساس جرم میں مبتلا ہوتے ہیں لیکن ان غیرمعمولی واقعات سے غزہ میں رونما ہونے والی ہولناکیوں کی شدت اور ان کا سامنا کرنے والے فوجیوں کی ذہنی حالت پر ان کے اثرات کا اندازہ ہوتا...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DailyPakistan /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، اب تک 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشیغزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، اب تک 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشیخودکشی کرنے والوں میں جوانوں کے ساتھ ساتھ افسران بھی شامل
مزید پڑھ »

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیاغزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیاحماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرنے کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات رفح پر حملہ کیا
مزید پڑھ »

اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہونگے: اقوام متحدہاسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہونگے: اقوام متحدہغزہ میں اسرائیلی حملوں سے ہونے والے جانی نقصان کی جنگ عظیم دوئم کے بعد سے کوئی مثال نہیں ملتی: اقوام متحدہ
مزید پڑھ »

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہیدغزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہیدغزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں جس کیلئے اسرائیل نےحماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے
مزید پڑھ »

جی-7 اجلاس؛ اسرائیل کی مکمل حمایت اور ایران پر پابندیوں کا اعلانجی-7 اجلاس؛ اسرائیل کی مکمل حمایت اور ایران پر پابندیوں کا اعلانغزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کیساتھ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور امداد کی ترسیل کیلیے کام کرتے رہیں گے
مزید پڑھ »

غزہ میں اجتماعی قبریں دریافت، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیاغزہ میں اجتماعی قبریں دریافت، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیارپورٹ کے مطابق امریکا نے غزہ کی پٹی کے 2 اسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد اسرائیلی حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-26 20:00:30