اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشیں برہنہ تھیں اور ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، اقوام متحدہ
غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیاغزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی حقوق کے سربراہ کو بھی لرزا کر رکھ دیا۔
یواین نیوز اردو کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں میں پائی گئی لاشیں برہنہ تھیں اور ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ یہ ہلاکتیں جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتی ہیں۔اسرائیلی فوج نے حماس کے جنگجوؤں کی موجودگی کا الزام لگاکر غزہ کے متعدد اسپتالوں کا محاصرہ کرکے وہاں کریک ڈاؤن کیا تھا۔
انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے ان شہادتوں کی آزادانہ، مؤثر اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قتل و غارت گری کی اس کھلی چھوٹ کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ اس انکوائری میں بین الاقوامی تفتیش کاروں کو شامل ہونا چاہیے۔ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اسپتال بہت ہی خاص جگہ ہوتی ہے جس کا تحفظ اشد ضروری ہے اور وہاں عام شہریوں، قیدیوں اور دیگر افراد کو جان بوجھ کر قتل کرنا جنگی جرم ہے۔بی بی سی عربی کے غزہ ٹوڈے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں ایک شخص نے کہا کہ وہ وہاں دو اپنے مرد رشتہ...
دوسری طرف اسرائیلی فوج آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے چھاپے کے دوران “اسپتال میں موجود سیکڑوں دہشت گردوں” کو حراست میں لیا جس کے پاس سے گولہ بارود اور دوائیں ملی تھیںِ، اس کارروائی کے دوران طبی عملے اور مریضوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا، برطانیہ اور فرانس کا رویہ منافقانہ ہے، ایراناقوام متحدہ میں ایران کے سفیر کا کہنا تھا کہ یہ ممالک کئی ماہ سے اسرائیل کو ناصرف غزہ کے قتل عام کی ذمہ داری سے محفوظ کررہے ہیں
مزید پڑھ »
روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردیاقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس جاری ہے، روس نے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی۔
مزید پڑھ »
'غزہ میں اسرائیلی حکمت عملی اور کارروائیاں مزید غلطیاں ہونے کا اشارہ دے رہی ہیں'غزہ پٹی میں جاری جنگ کے باعث 10 لاکھ افراد فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہيں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس
مزید پڑھ »
سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس معاملے پر ہونے والی ووٹنگ میں امریکہ نے حصہ نہیں لیا۔ غزہ میں ’فوری‘ فائر بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیر کو نئی قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ ہوئی کیوں کہ روس اور چین نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ پہلے متن کو ویٹو کر دیا تھا۔ جنگ کے آغاز کے تقریباً...
مزید پڑھ »
امریکا اور سعودی عرب نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت تشویشناک قرار دیدیایقین دلاتے ہیں کہ عالمی برادری کی غزہ میں انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے احتساب کیلئے طریقہ کاربنانے میں ناکامی مزید خلاف ورزیوں کا سبب بنے گی: سعودی عرب
مزید پڑھ »
غزہ کی پٹی کے النصر میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ اجتماعی قبروں کی حقیقت کیا ہے؟فلسطینی سول ڈیفینس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس کے احاطے سے تین اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں جہاں سے تقریبا 280 سے زیادہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان افراد کی موت کیسے ہوئی اور ان کو کب دفنایا گیا تھا۔
مزید پڑھ »