عالمی امن دنیا کے 5 با اثر ممالک کے ہاتھوں میں نہیں ہونا چاہیے، غزہ جنگ اقوام متحدہ کے بنیادی مشن کے لیے چیلنج ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئےکہا ہےکہ غزہ میں صرف بچے نہیں اقوام متحدہ اور مغرب کی اخلاقی روایات کا بھی قتل ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ عالمی امن دنیا کے 5 با اثر ممالک کے ہاتھوں میں نہیں ہونا چاہیے، غزہ جنگ اقوام متحدہ کے بنیادی مشن کے لیے چیلنج ہے، اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری دنیا میں امن قائم کرنا ہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کےممالک ریاست فلسطین کو تسلیم کریں، ممالک فلسطینی ریاست تسلیم کرکے تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہوجائیں، اسرائیلی انتظامیہ بنیادی انسانی حقوق نظرانداز کر رہی ہے، مغرب کی تہذیبی روایات و اقدار کا غزہ میں کھلے عام قتل ہو رہا ہے۔
اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ بچوں اور خواتین کا دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بن گیا ہے، غزہ میں صرف بچے نہیں اقوام متحدہ اور مغرب کی اخلاقی روایات کا بھی قتل ہو رہا ہے، مغرب جن مغربی اخلاقی روایات کادفاع کرتا ہے وہ بھی غزہ میں قتل کی جارہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جو اسرائیل کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں، انسانیت کے اتحاد سے اسرائیل کو روکنا ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیل اور حماس کی جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور کرینگے: صدر سلامتی کونسلغزہ میں اسرائیل کی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے: صدر سلامتی کونسل
مزید پڑھ »
کارکنان کے گھروں میں چھاپے پڑ رہے ہیں، قافلوں کو ہر جگہ روکا گیا، مشیر کے پیاسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے جس کا کرایہ میری اور آپ کی جیب سے دیا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف
مزید پڑھ »
حکومت کا ڈاکٹرعافیہ کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کیلئے امریکا میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہوزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ میں بھی امریکی حکام کے سامنے عافیہ کی رہائی کامعاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری،کراچی سمیت دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکانڈیپ ڈپریشن رن آف کچھ اور ملحقہ علاقے پر موجود ہے، یہ سسٹم آہستہ حرکت کرتے ہوئے مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے،محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »
کوئی نہ سمجھا اسرائیلی اخبار نے میری تعریف کی لکھا واحد پاکستانی لیڈرہوں جس کی ساکھ ہے: عمران خانمیرا ماضی میں بھی اور آج بھی مؤقف واضح ہے ’دو ریاستی حل کی جانب جائیں پھر ہی کوئی بات ہو سکتی ہے‘، بانی تحریک انصاف کی اڈیالا جیل میں گفتگو
مزید پڑھ »
غزہ کی صورت حال خوفناک ہے، عالمی طاقتیں جنگ بندی میں کردار ادا کریں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں انتونیو گوتریس کا خطاب
مزید پڑھ »