سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری،کراچی سمیت دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان

Cyclone خبریں

سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری،کراچی سمیت دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان
KarachiRainWeather
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 5 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 53%

ڈیپ ڈپریشن رن آف کچھ اور ملحقہ علاقے پر موجود ہے، یہ سسٹم آہستہ حرکت کرتے ہوئے مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے،محکمہ موسمیات

سندھ مون سون سسٹم کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات نے آج رات یا صبح تک سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان بننےکا خطرہ ظاہر کردیا، سمندری طوفان کا ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے، سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن رن آف کچھ اور اس سے ملحقہ علاقے پر موجود ہے، یہ سسٹم آہستہ حرکت کرتے ہوئے مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اس سسٹم کے آگے بڑھنے کی رفتار بہت سست رہی، یہ سسٹم کراچی کے مشرق اور...

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ماہی گیروں کو 31 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے، بلوچستان کے ماہی گیر بھی یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔ چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ بننے والے سمندری طوفان کا نام پاکستان کا تجویز کردہ ہے، اسنیٰ کے معنی 'بلند تر' کے ہیں جب کہ مون سون میں سمندری طوفان کا بننا بہت غیرمعمولی ہے۔سسٹم کے زیر اثر کراچی میں 31 اگست تک موسلادھاربارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، سانگھڑ، شہید بےنظیر آباد اور میرپورخاص میں بھی 31 اگست تک موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

کراچی میں دن بھر ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، گلشن حدید اور سرجانی کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی، پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جناح ٹرمینل پر 15.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ناظم آباد میں سب سے کم یعنی 7.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

Karachi Rain Weather

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

14 سے 18ا گست کے دوران ملک میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی14 سے 18ا گست کے دوران ملک میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی15 اگست کی شام یا رات سے 18اگست کے دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے
مزید پڑھ »

ملک میں مون سون کا نیا سسٹم داخل، کراچی میں ہفتہ اتوار کو موسلادھار بارش کی پیشگوئیملک میں مون سون کا نیا سسٹم داخل، کراچی میں ہفتہ اتوار کو موسلادھار بارش کی پیشگوئیملک میں مون سون کا اسپیل 25 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج سے سندھ میں داخل ہوگا: محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »

طاقتور مون سون ہواؤں کی آمد، کراچی میں 3 سے 5 اگست تک موسلا دھار بارش کا امکانطاقتور مون سون ہواؤں کی آمد، کراچی میں 3 سے 5 اگست تک موسلا دھار بارش کا امکانکراچی میں آج اورکل بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، شہر کا درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »

پنجاب میں موسلادھار بارشیں، لاہور میں پانی اسپتال اور گھروں میں داخل، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپپنجاب میں موسلادھار بارشیں، لاہور میں پانی اسپتال اور گھروں میں داخل، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپلاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مون سون بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »

مون سون سسٹم کا رخ تبدیل، کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختممون سون سسٹم کا رخ تبدیل، کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختمسسٹم کے تحت کراچی میں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے : محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »

مون سون سسٹم کی شدت برقرار، کراچی میں آج اور کل موسلادھار بارش کا امکانمون سون سسٹم کی شدت برقرار، کراچی میں آج اور کل موسلادھار بارش کا امکانمون سون سسٹم کا مرکز سندھ میں داخل ہو چکا ہے جب کہ ڈیپ ڈپریشن کا مرکز ننگرپارکر کے قریب ہے: چیف میٹرولوجسٹ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 01:18:42