غزہ میں اسرائیلی فورسز نے امریکا کے فراہم کردہ جو مہلک ہتھیار استعمال کیے ہیں، ان سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ مضحکہ خیزی کا شکار ہو گئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے جمعہ کے روز کانگریس میں ایک جائزہ رپورٹ جمع کرائی ہے، جس میں اس بات کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ آیا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امریکی فراہم کردہ ہتھیاروں کے استعمال سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟
رپورٹ میں غزہ جنگ میں ہتھیاروں کے استعال پر اسرائیل کو تنقید کا تو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ چوں کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کے ثبوت ناکافی ہیں اس لیے اسرائیل کو اسلحے کی ترسیل روکی نہیں جائے گی۔اے ایف پی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے بین الاقوامی انسانی قانون سے مطابق نہ رکھنے والے طریقے سے ہتھیاروں کا استعمال کیا، لیکن امریکا اس سے ’حتمی نتائج‘ نہیں اخذ کر سکا۔اس رپورٹ پر بین الاقوامی کرائسز گروپ کے سینئر مشیر برائن فنوکین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
برائن فنوکین نے روئٹرز سے گفتگو میں رپورٹ میں سامنے آنے والی مضحکہ خیز صورت حال پر کہا کہ رپورٹ کہتی ہے کہ امریکی ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کے لیے کیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود یہ نہیں کہتا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ فنوکین نے کہا ’’کتنی مضحکہ خیز بات ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کو محدود کر دیا ہے، اور پھر کہتا ہے کہ فی الحال اسرائیل غزہ میں امریکی امداد سے چلنے والی انسانی امداد پر پابندی نہیں لگا رہا۔‘‘
فنوکین نے اس متضاد اور ناممکن صورت حال پر ایک امریکی محاورے کی مدد سے طنز کیا کہ ’’محکمہ خارجہ کوشش کر رہا ہے کہ کیک بھی اُن کا ہو اور کھائیں بھی وہ۔‘‘ اردو میں اس کے لیے کہاوت ہے: چِت بھی میری پَٹ بھی میری۔افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 62 افراد جاں بحق
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
تمباکو کی پیداوار سے متعلق بڑا انکشافلندن : عالمی سطح پر تمباکو کی پیداوار اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق ریسرچ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 90 فیصد تمباکو کی
مزید پڑھ »
تمباکو کی پیداوار سے متعلق بڑا انکشافلندن : عالمی سطح پر تمباکو کی پیداوار اور اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق ریسرچ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 90 فیصد تمباکو کی
مزید پڑھ »
اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہاسرائیل کی غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں 19 ہزار بچے یتیم ہوگئے، رپورٹ
مزید پڑھ »
غزہ میں 14 ہزار فلسطینی موذی مرض کا شکار ہو گئےاسرائیلی مظالم کا شکار اور انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے والے فلسطینیوں میں سے تقریباً ہزار موذی مرض ہیپاٹائٹس کا شکار ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھ »
پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیاپاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ کو بے بنیاد اور متعصبانہ قرار دے دیا
مزید پڑھ »
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی بحالی کیلئے 40 ارب ڈالر درکار ہونگے: اقوام متحدہغزہ میں اسرائیلی حملوں سے ہونے والے جانی نقصان کی جنگ عظیم دوئم کے بعد سے کوئی مثال نہیں ملتی: اقوام متحدہ
مزید پڑھ »