اقوام متحدہ کمیشن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کے واضح ثبوت موجود ہیں، شہریوں کو نشانہ بنانے والے تمام افراد کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور غزہ کی صورتحال کو مانیٹر کرنے والے اقوام متحدہ کمیشن کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کی جانب سے جنگی جرائم کا ارتکاب ہوا ہے۔ شہریوں کو نشانہ بنانے والے تمام افراد کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ کمیشن نے کہا کہ غزہ پراسرائیل کے حملے اور مکمل محاصرہ جنگی جرم ہے۔ پانی اور خوراک کی بندش جنگی جرم کا ارتکاب ہے ایسانہیں کرنا چاہیے۔ کمیشن نے مزید کہا کہ اس طرح کی رپوٹس آئی ہیں کہ غزہ کے مسلح گروہوں نے سینکڑوں اسرائیلیوں کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔ کئی لوگوں کو یرغمال بھی بنایا گیا جبکہ انسانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا جنگی جرائم کے ذمرے میں آتا ہے۔
کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے تازہ حملوں پر شدید تشویش ہے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے پانی، خوراک، بجلی اور ایندھن کو بند کرنے سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، یہ ایک اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیل نے غزہ کا دنیا سے رابطہ ختم کردیاغزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انٹر نیٹ کی سروس بند کردی گئی ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے فلسطینیوں کو باقی دنیا سے رابطوں میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق غزہ میں انٹر نیٹ سگنلز 50 فیصد سے بھی کم رہ گئےہیں جس کے باعث مقامی افرادسخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے انٹر نیٹ کی بندش کی وجہ سے غزہ میں موجود میڈیا کو بھی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ فلسطینی
مزید پڑھ »
اسرائیلی فوج کے میزائل سسٹم کے اسٹاک میں بڑی کمی کا انکشافاسرائیل کے پاس گائیڈڈ اینٹی ائیر کرافٹ میزائل محدود تعداد میں ہیں، اسرائیلی فوج غزہ کے قریب شہروں پر راکٹ حملے روکنے میں ناکام رہی ہے۔
مزید پڑھ »
اسرائیل ،حماس کشیدگی: غزہ میں 1لاکھ 23ہزار افراد بےگھر ہوئے: اقوام متحدہغزہ : حماس اور اسرائیل کے درمیان گھمسان کی لڑائی آج تیسرے روز بھی جاری ہے. اس نئی جنگ کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اب تک ایک لاکھ 23 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن اور اس کے جواب میں غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 493 فلسطینی شہید جبکہ 2200سے زائد زخمی ہوچکے ہیں . حماس حملے میں اب تک 700 اسرائیلی ہلاک اور 2156 زخمی ہیں۔اقوام متحدہ کی ایجنسی (او سی ایچ اے) نے بتایا ہے کہ غزہ میں اب تک ایک لاکھ 23 ہزار 538 افراد بے گھر ہو چکے ہیں.جس کی بڑی وجہ خوف، عدم تحفظ اور گھروں کا تباہ ہونا ہے
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس بغیر کسی نتیجےکےختماسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، اجلاس میں کوئی قرارداد منظور نہ ہوسکی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا بند کمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اجلاس میں نہ قرارداد پیش ہوئی، نہ ہی کوئی مشترکہ بیان جاری کرنے پر اتفاق ہوا۔رپورٹس کے مطابق دورانِ اجلاس چین نے سلامتی کونسل سے غزہ پر اسرائیل کا قبضہ ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔ امریکا نے سلامتی کونسل اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر اظہار افسوس کیا۔امری
مزید پڑھ »
اسرائیل فلسطین کشیدگی:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس ...اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، اجلاس میں کوئی قرارداد منظور نہ ہوسکی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا بند کمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اجلاس میں نہ قرارداد پیش ہوئی، نہ ہی کوئی مشترکہ بیان جاری کرنے پر اتفاق ہوا۔رپورٹس کے مطابق دورانِ اجلاس چین نے سلامتی کونسل سے غزہ پر اسرائیل کا قبضہ ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔ امریکا نے سلامتی کونسل اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر اظہار افسوس کیا۔امری
مزید پڑھ »
اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیدیا ، خوراک اور ایندھن کی سپلائی ...تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیدیا ، کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن کی سپلائی روکنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے شدید حملوں کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا اور حکام کو غزہ کی بجلی کاٹنے کا حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن کی سپلائی روکنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔ 'جیو نیوز ' کے مطابق دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حماس کے
مزید پڑھ »