امریکا میں غزہ جنگ سوشل میڈیا پر لڑی جانے لگی ہے، ہر چار میں ایک مسلمان یا یہودی سوشل میڈیا صارف نے دوسروں کو انفرینڈ یا بلاک کر رکھا ہے۔
امریکا میں غزہ جنگ سوشل میڈیا پر لڑی جانے لگی ہے، ہر چار میں ایک مسلمان یا یہودی سوشل میڈیا صارف نے کسی نہ کسی کو انفرینڈ یا بلاک کر رکھا ہے۔
پیو ریسرچ سینٹر کی جانب کیے گئے سروے کے مطابق غزہ جنگ کے بعد ہر چار مسلمان یا یہودی امریکیوں میں سے ایک نے سوشل میڈیا پر کسی فالوور یا صارف کو انفرینڈ یا بلاک کر دیا ہے۔ سروے میں ہر چار یہودیوں میں سے تین اور ہر پانچ مسلمانوں میں سے تین نے بتایا کہ غزہ جنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر موجود مواد سے ان کے جذبات مجروح ہوئے۔ جن صارفین کے جذبات مجروح ہوئے، ان میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد نے پوسٹس رپورٹ کیں، جب کہ 30 سال سے کم عمر کے افراد نے تکلیف دہ مواد پر صارفین کو انفرینڈ یا بلاک کر دیا۔
بعض امریکیوں نے بتایا کہ غزہ جنگ کے حوالے سے ناپسندیدہ تبصرہ کرنے پر انھوں نے اپنے دوستوں اور جاننے والوں سے بات چیت ہی ختم کر دی۔ یہ سروے فروری میں کیا گیا، اور اس میں 12 ہزار 700 بالغ امریکی شہریوں سے سوالات کیے گئے، اکثر شہریوں نے بتایا کہ انھوں نے غزہ جنگ کے حوالے سے میڈیا کوریج کو قریب سے دیکھا، اور بتایا کہ مسلمانوں، عربوں اور یہودیوں کے حوالے سے انھوں نے امتیازی سلوک میں اضافہ ہوتے دیکھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیلی فوج کا الشفا اسپتال پر پھر حملہ، متعدد شہیدقابض اسرائیلی فوج نے حماس ارکان کی موجودگی کا الزام لگا کر ایک بار پھر غزہ کے الشفا اسپتال کو نشانہ بنایا ہے
مزید پڑھ »
یوکرینی نوجوان نے ایک ہی دن میں 3 عالمی ریکارڈ بنا ڈالےیوکرین اس وقت روس کے ساتھ حالت جنگ میں ہے لیکن وہاں کے شہری نے ایک ہی دن میں تین عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالے ہیں۔
مزید پڑھ »
اسرائیل اور حماس: غزہ میں جنگ نے خطے میں تشدد کو کیسے ہوا دی ہے؟اسرائیل حماس تنازع اور غزہ کی جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال نے پورے خطے میں بسنے والی اقوام کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ ہم نے اس خطے کے بارے میں بی بی سی کے ماہرین کی آراء کو جمع کیا ہے تاکہ آپ اپنی ضرورت کے مطابق تفصیلی مضامین کا انتخاب کر سکیں اور اس بارے میں مزید جان سکیں کہ تشدد نے ہر علاقے کو کیسے متاثر کیا...
مزید پڑھ »
غزہ کی خیمہ بستیوں کی بیوائیں: ’وہ اپنے بچوں کے لیے کھانا لینے نکلا اور کفن میں واپس لوٹا‘غزہ کی خیمہ بستی میں ایک بیوہ کی کہانی جنھوں نے اپنے شوہر کو ایک اسرائیلی حملے میں کھو دیا۔
مزید پڑھ »
غزہ میں غذا کی تلاش میں جان سے ڈرتے ہوئے لوگغزہ میں غذا کی تلاش میں جان سے ڈرتے ہوئے لوگوں کو مواجہ کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھ »
ویڈیو: ٹوائلٹ پیپرز نے ہائی وے کو بلاک کر دیاسامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹوائلٹ پیپرز سے لدے ٹرک سے گرنے والے سیکڑوں رولز نے ہائی وے کو بند کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »