اسرائیلی ٹینکوں، بلڈوزروں اور بکتربند گاڑیوں نے جبالیہ میں بےگھرافراد کے مراکز کا بھی محاصرہ کرلیا
7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے: وزارت صحت غزہ/ فوٹو انٹرنیٹاسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے بڑھا دیے ہیں، جب کہ رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے مسلسل جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق رفح اور جبالیہ کیمپ کے علاقوں میں اس وقت اسرائیلی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپین جاری ہیں۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ صیہونی غزہ کے مظلوم شہریوں کیلئے امداد لانے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر بھی حملے کررہے ہیں جب کہ رفح کے قریب واقع یورپین اسپتال کو جنڑیٹرز کیلئے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔غزہ: رفح میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کی گاڑی پر اسرائیلی شیلنگ
دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد رفح چھوڑ کر غزہ کے دیگر شہروں اور کیمپوں میں چلے گئے ہیں، یہ تمام شہری بے سروسامانی کی حالت میں ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 35 ہزا سے زائد افراد شہید اور 78 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہیداسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار596 ہوگئی ہے: فلسطینی وزارت صحت
مزید پڑھ »
غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جاری، شہدا کی تعداد 34305 ہوگئیغزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 305 تک پہنچ چکی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خون آشام اسرائیلی فوج نے غزہ میں 5 حملے کر کے مزید 43 فلسطینیوں کو شہید اور 64 کو زخمی کر دیا۔ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحانہ حملوں میں 34 ہزار 305 فلسطینی شہید اور 77 ہزار 293 دیگر...
مزید پڑھ »
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، مزید 10 فلسطینی شہید ہوگئے7 اکتوبر سے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج اور اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں تقریباً 480 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھ »
غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہیدغزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں جس کیلئے اسرائیل نےحماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے
مزید پڑھ »
غزہ: شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئیغزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار 34تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھ »
غزہ میں اسرائیلی فوج کے قبضے میں رہنے والے ہسپتال سے 200 لاشیں برآمداسرائیلی فوج نے قبضے کے دوران ہسپتال کے احاطے میں سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد دفن کیا تھا، رپورٹ
مزید پڑھ »