وزیراعظم کے احکامات کے مطابق نیشنل فائر وال سسٹم اور وی چیٹ کی طرز پر نیشنل سوشل میڈیا ایپلی کیشن بھی تیار کی جائے: 2020 کے خط کا متن
ملک میں انٹرنیٹ فائر وال سسٹم سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے وزیراعظم آفس میں 2020 میں نیشنل فائروال پر اجلاس سے متعلق خط بھی سامنے آگیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ارسال خط پر 4 نومبر 2020 کی تاریخ درج ہے۔خط میں لکھا ہے کہ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق نیشنل فائر وال سسٹم تیار اور نصب کیا جائے اور وی چیٹ کی طرز پر نیشنل سوشل میڈیا ایپلی کیشن بھی تیار کی جائے۔ خط میں کہا گیا کہ وزارت آئی ٹی کیس باضابطہ منظوری کے لیے مجاز اتھارٹی کو بھجوائے، فائر وال پر فریقین کی تجاویز اور عمل درآمد کے لیے آپشنز بھی تجویز کیے جائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا ایپس بالخصوص ٹوئٹر کے استعمال میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ گزشتہ کئی روز سے واٹس ایپ پر بھی وائس میسجز، تصاویر اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہی تھیں۔
انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کے باعث ملک بھر میں آن لائن کاروبار سے منسلک لاکھوں افراد کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کو سرکاری طور پر نہ بند کیا گیا ہے اور نہ ہی سلو ڈاؤن کیا گیا، وی پی این کے زیادہ استعمال سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ متاثر ہوتی ہے۔انٹرنیٹ کو نہ ہی سرکاری طور پر بند کیا گیا نہ ہی سلو کیا گیا، انٹرنیٹ رفتار کی بہتری کیلئے 4 نئی کیبلز بچھا رہے ہیں: شزا فاطمہفائر وال سسٹمز کا مقصد نجی نیٹ ورک کے اندر یا باہر کسی کو بھی غیر مجاز ویب سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے روکنا ہے۔’جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسہ رہی، بل 70 روپے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فائر وال کا دوسرا ٹرائل مکمل، حکومت کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟پوری دنیا میں حکومتیں فائروال انسٹال کرتی ہیں، فائروال سے پہلے ویب مینجمنٹ سسٹم تھا، حکومت اب سسٹم کو اپڈیٹ کررہی ہے: شزا فاطمہ
مزید پڑھ »
نجکاری کمیشن نےبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی منظوری دے دینجکاری بورڈ کے اجلاس میں مالیاتی مشیر لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا
مزید پڑھ »
غزہ میں اموات ممکنہ طور پر 92 ہزار سے زائد ہوچکیں، امریکی ڈاکٹروں کا انکشافاسرائیلی حملوں سے غزہ کا ہر شخص زخمی یا بیمار یا دونوں حالتوں میں ہے، غزہ میں بچوں کوجان بوجھ کر زخمی کیا گیا: امریکی ڈاکٹروں کا خط
مزید پڑھ »
اداکارہ نہیں وکیل بننا چاہتی تھی، کرینہ کپور کا انکشافہارورڈ سے واپس بھارت آنے کے بعد بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا، اداکارہ
مزید پڑھ »
ہارٹ اٹیک نہیں ہوا بلکہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوئی، آئمہ بیگ کی وضاحتہم سب انسان ہیں ہمیں سب سے پہلے اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہئے، گلوکار
مزید پڑھ »
شکیل خان نے وزارت سے استعفیٰ کیوں دیا؟ سابق وزیر پختونخوا نے وجہ بتا دیپختونخوا میں لگتا نہیں کہ ہماری حکومت ہے، پہلے بھی مجھے وزارت سے نکالا گیا تھا، وقت نے ثابت کیا کہ کون سچا اور کون جھوٹا تھا: سابق صوبائی وزیر
مزید پڑھ »