فائٹ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہے: محمد وسیم ARYNewsUrdu
لاہور: باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ میکسیکن حریف کو ہراکر ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہے، والدہ نے میرے لیے بہت دعائیں کی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل متحدہ عرب امارات میں منعقدہ فائٹ میں باکسر محمد وسیم نے میکسیکن باکسر کو شکست دی، جیت کے بعد باکسر نے اپنے خوشی بھرے پیغام میں قوم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپین میں شارٹ کیمپ ہے، ایک ہفتے میں جاؤں گا، سپورٹ کرنے پر مداحوں کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، والدہ نے میرے لیے بہت دعائیں کیں، سبزہلالی پرچم اوپرلے جانے میں بہت خوش ہوئی، بہت جلد باکسنگ کے لیے لیگ کرائیں گے۔دبئی، باکسر محمد وسیم نے میکسیکن باکسر کو شکست دے دی
خیال رہے کہ باکسر محمد وسیم نے میکسیکو کے کینگین لوپز کو شکست دے کر گیارہویں فائٹ میں 10ویں کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد وسیم نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کر سپر فلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا، 8 راؤنڈ پر مشتمل میچ میں محمد وسیم کو 75 کے مقابلے میں 77 پوائنٹس سے فتح ملی۔ واضح رہے کہ باکسر محمد وسیم کے حریف تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔ فائٹ جیتنے پر قومی کرکٹر شعیب ملک اور وہاب ریاض نے بھی باکسر محمد وسیم کو مبارک باد دی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت کا ملک میں 'شیل گیس' کے ذخائر تلاش کرنے کا فیصلہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
حکومت کا ملک میں 'شیل گیس' کے ذخائر تلاش کرنے کا فیصلہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پورے ملک سے تمام بیمارقیدیوں کا ریکارڈ طلب کرلیااسلام آباد ہائیکورٹ نے پورے ملک سے تمام بیمارقیدیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا IHC Pakistan Prisoners AllPakistan SickPrisoners Lists CJP pid_gov MoIB_Official ImranKhanPTI PTIofficial Farogh_NaseemPK
مزید پڑھ »
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکانملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان WeatherUpdates Snowfall Rain Winters WeatherPK metoffice
مزید پڑھ »
نواز شریف کی بیرون ملک روانگی، شیف گلزار کا سر پر چپل مارکر انوکھا احتجاجشیف گلزار نے یہ احتجاج کیوں ریکارڈ کروایا اور ان کا کیا کہنا ہے۔۔؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates ChefGulzar NawazSharif
مزید پڑھ »
کیا بوگن وِل دنیا کا نیا ملک بننے جا رہا ہے؟پاپوا نیو گنی کے صوبے بوگن وِل جزیرے میں آزادی کے لیے ریفرنڈم ہونے والا ہے اور اگر توقعات کے مطابق پول ہوئے تو بوگن وِل دنیا کا نیا ملک بن سکتا ہے۔
مزید پڑھ »