فالج کی وہ علامات جو ایک ہفتہ پہلے سامنے آجاتی ہیں Health Healthcare healthandsafety healthandwellness healthy HealthyFood HealthyEating HealthyLiving healthylifestyle healthylife DawnNews
فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہوجاتا ہے اور مناسب علاج بروقت مل جائے تو اس کے اثرات کو کم از کم کیا جاسکتا ہے تاہم اکثر لوگ اس جان لیوا مرض کی علامات کو دیگر طبی مسائل سمجھ لیتے ہیں اور علاج میں تاخیر ہوجاتی ہے۔فالج کے دورے کے بعد ہر گزرتے منٹ میں آپ کا دماغ 19 لاکھ خلیات سے محروم ہو رہا ہوتا ہے اور ایک گھنٹے تک علاج کی سہولت میسر نہ آپانے کی صورت میں دماغی عمر میں ساڑھے تین سال کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ علاج ملنے میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی بولنے میں...
فالج کی دو اقسام ہے ایک میں خون کی رگیں بلاک ہوجانے کے نتیجے میں دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہوتی ہے، دوسری قسم ایسی ہوتی ہے جس میں کسی خون کی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے۔ ان دونوں اقسام کے فالج کی علامات یکساں ہوتی ہیں اور ہر فرد کے لیے ان سے واقفیت ضروری ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج کی یہ انتباہی نشانیاں مختلف شکلوں میں اصل دورے سے ایک ہفتہ قبل ہی سامنے آنے لگتی ہیں۔بہت زیادہ ذہنی الجھنایک یا دونوں آنکھوں سے دیکھنے میں مشکل کا سامناجسمانی توازن میں کمی کے باعث چلتے ہوئے لڑکھڑانا، شدید کمزوری وغیرہ
ان علامات کا احساس ہوتے ہی اگر فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کیا جائے تو آپ اپنی یا کسی اور فرد کی زندگی بچا سکتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی آئی سی کا وہ ڈاکٹر جس نے وکلا کی مرہم پٹی بھی کیپی آئی سی کے ڈاکٹر کے مطابق جب وہ زخمی وکلا کو طبی امداد فراہم کر رہے تھے تو اس موقع پر ’ان کے ساتھ بات چیت بھی ہوئی تھی، وہ شرمندہ تھے۔‘
مزید پڑھ »
ثانیہ مرز ا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیںنئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کی شادی کی تصاویر وائرل
مزید پڑھ »