خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ فسادی ٹولہ فتنہ الخوارج اسلام سے نا بلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں۔
طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ریاست کے سامنے اپنے ہتھیار پھینک دیں پھر وہ ریاست سے رحم کی توقع کر سکتے ہیں لیکن گمراہ گروہ کو یہ اجازت نہیں ہے کہ اپنی اقدار ہمارے ملک پر مسلط کرے۔ خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ میرے لیے انتہائی خوشی کی حامل ہوتی ہے اور جب تک قوم خصوصاً ہمارے نوجوان فوج کے پیچھے کھڑی ہیں تب تک پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔
فتنہ الخوارج کے حوالے سے آرمی چیف نے کہا کہ قرآن میں واضح کہا گیا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول سے جو جنگ کرتے ہیں، اور زمین پر فساد برپا کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے کہ انہیں قتل کر دو، پھانسی پر لٹکا دو یا ان کے ہاتھ ہاؤں مختلف سمتوں سے کاٹ دو، یا پھر اپنی زمین سے انہیں دربدر کر دو۔ دنیا ان کے لیے یہ سزا ہے جبکہ آخرت میں دردناک عذاب دیا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کیا ہانیہ عامر بالی ووڈ میں کام کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیاہانیہ عامر ہمیشہ سے بالی وڈ اور خاص طور پر شاہ رخ خان کی مداح رہی ہیں
مزید پڑھ »
انسانی اسمگلنگ…منافع بخش غیرقانونی کاروبارپاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے ایشو پر بہت سے اقدامات اور فیصلے کیے جارہے ہیں
مزید پڑھ »
کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتارملزم اوراس کے ساتھی دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں
مزید پڑھ »
اسلام آباد میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے راستے بند رہیں گےاسلام آباد ٹریفک پولیس نے لا اینڈ آرڈر کی صورت میں 10 فروری 2025 کو ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہنے کی جانب سے اہم اعلان جاری کیا ہے۔
مزید پڑھ »
افغان حکومت کا دہشت گردوں کی لاشیں وصول کرنا پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا بڑا ثبوت ہےہلاک افغان دہشتگردوں کی لاشوں کی وصولی افغان عبوری حکومت کی فتنہ الخوارج کے ساتھ ملی بھگت کا واضح اقرار ہے۔
مزید پڑھ »
نادانیاں: ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی ڈیبیو فلم، پہلی محبت کی جادوئی کہانیشونا گوتم اپنی پہلی ہدایتکاری کے طور پر اس پروجیکٹ کی قیادت کر رہی ہیں
مزید پڑھ »