فردوس عاشق الفاظ کابہترچناؤکریں ورنہ کچھ کہا توحلقے میں نہیں جاسکیں گی، رانا ثنا اللہ -
مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان لیگ کی قیادت کے لئے الفاظ کا چناؤ بہتر کریں ورنہ کوئی ایسا لفظ کہہ دیا تو حلقے میں نہیں جا سکیں گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ مسلم لیگ نے شروع کیا، یہ جرائم کے سدباب کے لئے بہت موثر نظام ہے، اس منصوبے کو 18 ماہ میں مکمل کیا گیا، اس منصوبے کے تحت شہر بھر میں 18 ہزار کیمرے لگائے گئے۔ مسلم لیگ کی حکومت رہتی تو جنوری 2020تک سیف سٹی پروجیکٹ ڈویژنل سطح تک مکمل ہو چکا ہوتا اور لاہور جرائم سے پاک ہوچکا ہوتا۔ اس وقت سیف سٹیز کے 4 ہزار کیمرے خراب پڑے ہیں، عوام کی خدمت کرنے والے جیلوں میں ہیں، میٹرو منصوبے کی سرپرستی کرنے والا دو سال سے جیل میں...
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کے پاس اے ٹی ایم ہیں جو ان کے خرچے برداشت کرتے ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ان کی اے ٹی ایم نے اربوں کمائے، ڈالر کا بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کا تحقیقات کہا گیا جو آج تک نہیں ہوئی ، آٹے اور چینی کا بحران 150 سے 200 ارب روپے کی واردات ہے، وزیراعظم نے 2 افراد کو کلین چٹ دے دی ان کے خلاف کون انکوائری کرے گا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کا پروپیگنڈا لیگ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،شہزاد اکبر نے ہمارے ایک ایک منصوبے کو کھنگالا ہے، کسی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا۔ حکومت نے عام آدمی کے لئے صرف لنگرخانے کھولے ہیں۔ حکومت نے بجلی 150 اور گیس 300 فیصد مہنگی کردی، اربوں روپے کی سبسڈی ختم کرکے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان باجی بدزبانی کرتی رہتی ہیں، وہ باعزت خاتون ہیں اچھے الفاظ استعمال کیا کریں، ان سے درخواست ہے کہ لیگ کی قیادت کے لئے الفاظ کا چناؤ بہتر کریں، ورنہ کوئی ایسا لفظ کہہ دیا تو حلقے میں نہیں جا سکیں گی، گھٹیا اور توہین آمیز الفاظ کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، دلائل کا جواب دلائل سے دینا چاہیے۔ میری باتوں کی کوئی تردید کرے تو اس کا ثبوت دینے کے لئے تیار ہوں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ترک صدر کا دورہ پاکستان کسی حکومت نہیں عوام کی جیت ہے، فردوس عاشق اعواناسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کسی حکومت نہیں عوام کی جیت ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی
مزید پڑھ »
سوشل میڈیا قوانین کا مقصد آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانا ہرگز نہیں: فردوس عاشقسوشل میڈیا قوانین کا مقصد آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانا ہرگز نہیں: فردوس عاشق Islamabad Dr_FirdousPTI SocialMedia MoIB_Official pid_gov Pakistan
مزید پڑھ »
نیب چھاپے کے دوران ہارڈ ڈسک کے ذریعے خوفناک حقائق سامنے آئے: فردوس عاشقاسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نیب ٹی ٹی شریف کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہا ہے۔ شہبازشریف ٹی ٹی شریف کے سرغنہ ہیں۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور ترکی کے سرکاری ابلاغی اداروں کے مابین تعاون مثبت پیش رفت ہے۔فردوس عاشق اعوانپاکستان اور ترکی کے سرکاری ابلاغی اداروں کے مابین تعاون مثبت پیش رفت ہے۔فردوس عاشق اعوان Pakistan Turkey Dr_FirdousPTI pid_gov MoIB_Official MediaOrganisations Government Development
مزید پڑھ »