نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت میں ٹڈی دل کے غول فصلوں کو تباہ کر رہے ہیں اور زرعی سپرے بھی ان پر ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر
قرآن مجید کی ایک آیت بہت وائرل ہو رہی ہیں جن میں ٹڈی دل کا ذکر کیا گیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان میں ایک سورة الاعراف کی آیت 133ہے جس میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں کہ ”پھر ہم نے ان پر چھوڑ دیئے طوفان اور ٹڈی اور جوئیں اور مینڈک اور خون۔ یہ سب کھلے کھلے معجزے بھیجے، پھر بھی انہوں نے تکبر ہی کیا اور وہ لوگ گناہ گار تھے۔“
رپورٹ کے مطابق بائبل میں بھی ٹڈی دل کے متعلق ایسی ہی آیات موجود ہیں اور وہ بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جا رہی ہیں۔ ایسی ہی بائبل کی ایک آیت میں فرمایا گیا ہے کہ ”جب کبھی میں بارش روک لیتا ہوں اور ٹڈی دل کو بھیجتا ہوں جو فصلیں کھا جاتی ہیں اور لوگوں پر وبائیں مسلط کرتا ہوں کہ آیا وہ مجھ سے دعا مانگتے ہیں اور اپنے گناہوں پر پچھتاتے ہیں۔ بدی سے منہ موڑلیتے ہیں۔ پھر میں جنگ میں ان کی آواز سنتا ہوں، ان کے گناہ معاف کر دیتا ہوں اور ان کی زمینوں کودوبارہ زرخیز بنا دیتا ہوں۔“سوشل میڈیا پر صارفین قرآن...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا میں مظاہروں میں شدت، 16 ریاستوں کے 25 شہروں میں کرفیو نافذ - World - Dawn News
مزید پڑھ »
‘مریم، نوازشریف کی تصویر کے باوجود سینے پر تمغہ سجانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں’
مزید پڑھ »
سیاہ فام امریکی کی ہلاکت کے بعد برطانیہ میں نسل پرستی عروج پر، افسوسناک واقعہلندن : امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد برطانیہ میں بھی نسل پرستی عروج پر پہنچ گئی، برطانوی پولیس نے لاک ڈاوٗن کے نام پر سیاہ فام ایمبولینس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھ »