فضائیہ ہاؤسنگ اسکینڈل؛ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

فضائیہ ہاؤسنگ اسکینڈل؛ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

منصوبے کیلیے زمین کیسے الاٹ ہوگئی؟یہ الاٹمنٹ نہیں فراڈ کا معاملہ ہے،سپریم کورٹ اسکیم کے ذریعےعوام سے دھوکا دہی پر برہم

سپریم کورٹ نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق متاثرین کو واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے نیب اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس فیصل عرب، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم میں متاثرین کے واجبات سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر نعمان جمالی نے موقف اختیار کیا کہ متاثرین کو منافع کے ساتھ رقم واپس کی جائے، متاثرین کی جمع کرائی گئی رقم سے 5 ارب روپے کا منافع ہوا۔

بیرسٹر نعمان جمالی نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، ہائی کورٹ کے فیصلے سے ملزمان کو فائدہ ہوا، عدالت سے استدعا ہے کہ متاثرین کو ان کی رقم منافع کے ساتھ دلوائی جائے۔ سپریم کورٹ نے متاثرین کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ سپریم کورٹ نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم میں عوام سے دھوکا دہی پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ ایسے منصوبوں سے ہمارے اہم ادارے کا نام بھی خراب کیا جارہا ہے، فضائیہ کسی نجی ادارے کے ساتھ جوائنٹ وینچر کیسے کرسکتا ہے؟

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ منصوبے کے لیے زمین کیسے الاٹ کردی گئی؟ یہ صرف الاٹمنٹ کا نہیں عوام سے فراڈ کا معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ نے نیب اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

امریکی وزیر صحت کا تائیوان کے دورے کا اعلان چین کا اظہار ناراضگیامریکی وزیر صحت کا تائیوان کے دورے کا اعلان چین کا اظہار ناراضگیامریکی وزیر صحت کا تائیوان کے دورے کا اعلان، چین کا اظہار ناراضگی AlexAzar US SecretaryOfHealth Taiwan China Displeasure ChinaDaily StateDept SecAzar
مزید پڑھ »

امریکی سائنسدانوں کا کورونا وائرس کا ممکنہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ - Health - Dawn Newsامریکی سائنسدانوں کا کورونا وائرس کا ممکنہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ - Health - Dawn News
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ کاپشاوریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے 300 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکمسپریم کورٹ کاپشاوریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے 300 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکماسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پشاوریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے 300 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ نے فضائیہ ہاﺅسنگ سکیم متاثرین کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیاسپریم کورٹ نے فضائیہ ہاﺅسنگ سکیم متاثرین کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیاکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے فضائیہ ہاﺅسنگ سکیم متاثرین کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیا،سپریم کورٹ نے
مزید پڑھ »

کیا کشمیریوں کا باوقار زندگی گزارنے کا مطالبہ غلط ہے؟ فخر عالمکیا کشمیریوں کا باوقار زندگی گزارنے کا مطالبہ غلط ہے؟ فخر عالمکیا کشمیریوں کا باوقار زندگی گزارنے کا مطالبہ غلط ہے؟ فخر عالم تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

ایئرعربیہ کا کابل اور ڈھاکہ کے لیے پروازوں کا آغازایئرعربیہ کا کابل اور ڈھاکہ کے لیے پروازوں کا آغازمتحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی ایئرعربیہ نے جمعہ 7 اگست سے ابو ظہبی سے افغانستان اور بنگلہ دیش کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یو
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-24 18:41:55