اس پورے آپریشن کی کمان ہگانہ کے ایلیٹ فوجی یونٹ پالماخ کے ہاتھوں میں تھی
’’سوائے اسرائیل کے سب دہشت گرد ہیں‘‘۔ بھلے وہ پی ایل او تھی یا اب حماس اور حزب اللہ سمیت درجنوں تنظیمیں۔ مگر کوئی نہیں بتاتا کہ موجودہ اسرائیلی فوج دراصل ستتر برس پہلے تین دہشت گرد مسلح تنظیموں کو جوڑ کر بنائی گئی۔ چنانچہ اسرائیلی فوج نے فلسطین اور لبنان میں جو کچھ کیا یا کر رہی ہے وہ اس کے ڈی این اے میں کم از کم ایک صدی سے شامل ہے۔ ضروری ہے کہ اسرائیلی فوج کے عسکری شجرے کو دیکھا جائے تاکہ روزِ اول سے جاری اس اسرائیلی دعوے کی پرکھ ہو سکے کہ ’’ اسرائیلی ڈیفنس فورس دنیا کی سب سے مہذب سپاہ...
مشرقی یورپ میں یہودیوں کی سب سے بڑی آبادی پولینڈ میں تھی۔پہلی عالمی جنگ کے بعد انیس سو اٹھارہ میں جو نئی پولش ریپبلک قائم ہوئی اس پر صیہونیوں کا گہرا اثر تھا۔صیہونی قیادت اور پولش حکومت اس نکتے پر متفق تھے کہ زیادہ سے زیادہ پولش یہودیوں کو فلسطین ہجرت کرنی چاہیے۔انیس سو اکتیس اور سینتیس کے درمیان لگ بھگ دس ہزار یہودی آباد کاروں نے پولش کیمپوں میں عسکری تربیت حاصل کی۔اس دورانئے میں پولش حکومت نے جیوش ایجنسی کے تعاون سے ستائیس سو پچاس ماؤزر رائفلیں اور ریوالور ، سوا دو سو آر کے ایم مشین گنیں،...
ہگانہ اور برطانوی نوآبادیاتی انتظامیہ کے مابین فاصلہ تب پیدا ہونے لگا جب انیس سو انتالیس میں سرکارِ انگلشیہ نے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔اس کے تحت بے چین عرب اکثریت کی تالیفِ قلب کے لیے فلسطین میں یہودی آبادکاروں کے داخلے کو عارضی طور پر محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مگر ستمبر میں ہٹلر کے پولینڈ پر حملے کے نتیجے میں دوسری عالمی جنگ چھڑ گئی۔
برطانوی حکام نے غیر قانونی طور پر فلسطین میں داخل ہونے والے سیکڑوں یہودیوں کو ڈی پورٹ کرنے کی کوشش کی۔ان کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ہگانہ نے اٹھارہ سو یہودیوں کو ماریشس منتقل کرنے والے ایک بحری جہاز ایس ایس پیٹریا کو مسلح حملے میں ڈبو دیا۔اس واردات میں دو سو سڑسٹھ افراد ہلاک اور ایک سو بہتر زخمی ہوئے۔ متاثرین میں اکثریت یہودیوں کی تھی۔
پلوں، ریلوے لائنوں اور تھانوں پر دہشت گرد حملے شروع ہو گئے۔ جافا کے مرکزی پولیس اسٹیشن سے بارود سے بھری ایک گاڑی ٹکرا دی گئی ۔ برطانوی ریڈار سسٹم پر حملے ہوئے تاکہ ان کشتیوں کو بروقت شناخت نہ کیا جا سکے جو یہودیوں کو بھر بھر کے فلسطینی ساحل پر چوری چھپے اتار رہی تھیں۔۔ جیسے ہی نومبر انیس سو سینتالیس میں اقوامِ متحدہ نے فلسطین کی تقسیم کا منصوبہ منظور کیا۔وہاں موجود ہر یہودی زن و مرد پر لازم ہو گیا کہ وہ آخری فیصلہ کن لڑائی کی خاطر بھرتی کے لیے رپورٹ کرے۔ ہگانہ ایک پیرا ملٹری تنظیم سے ایک غیر اعلانیہ پروفیشنل فوج کی شکل اختیار کر چکی تھی۔ایتزاک رابین، موشے دایان ، ایریل شیرون ہگانہ کے نوجوان کمانڈروں میں شامل تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کا فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسیندہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،شہباز شریف
مزید پڑھ »
ڈیرہ اسماعیل خان، افغان حکومت کے اعلیٰ عہدیدار کا بیٹا خوارج کے ساتھ ہلاکافغان نائب گورنر کا بیٹا پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھا، رپورٹ
مزید پڑھ »
افغانستان میں امریکی اسلحہ دہشت گردوں نے پاکستان کیخلاف استعمال کیا، دفتر خارجہیہ ہتھیار دہشت گرد تنظیموں بشمول ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیے گئے ہیں. ترجمان
مزید پڑھ »
افغانستان سے پاکستانی سلامتی کو خطراتپاکستان دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
مزید پڑھ »
افغان حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے، ژوب میں ہلاک دہشتگرد افغانی تھا، آئی ایس پی آریہ واقعہ پاکستان میں دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاوزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان پر گہرے اعزاز کا اظہار کیا۔ ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
مزید پڑھ »